اپنے کچرے سے خود نمٹیں، ہمارے ملک میں نہ بھیجیں!

آجکل ہم بلا سوچے سمجھے انتہائی بے دردی سے نہ صرف پلاسٹک کا استعمال کرتے ہیں بلکہ اسے کوڑے کا حصہ بناتے ہوئے ایک لمحے کو بھی نہیں سوچتے کہ یہ پلاسٹک کس کس انداز میں ہماری صحت پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ متمول ممالک پلاسٹک کا لاکھوں ٹن کچرہ جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کو برآمد کر رہے ہیں جہاں اسے ری سائیکل کرنے یا دوبارہ استعمال کے قابل بنانے کے نظام پر انتہائی بوجھ پڑ رہا ہے۔ اس کے نتیجے میں وسیع پیمانے پر آلودگی کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ ماحولیاتی تنظیم ’گرین پیس‘ کا کہنا ہے کہ اگر چہ متمول ممالک اپنے ترقی یافتہ ’ری سائیکلنگ کولیکشن سسٹم‘ کے بارے میں شیخی بگھارتے ہیں لیکن پلاسٹک اکثر برآمد کر دیا جاتا ہے اور بالآخر اسے جلا دیا جاتا ہے۔ اس سے سمندر سے حاصل شدہ زمین کو بھرا جاتا ہے یا پھر اس سے زمین اور سمندروں کی آلودگی میں اضافہ کر دیا جاتا ہے۔ کوالا لمپور کے مضافات میں پام کے تیل کے لئے کاشت کئے جانے والے پودوں کے درمیان پلاسٹک کے کچرے کے جیسے پہاڑ کھڑے ہیں جن کی ذمہ داری کوئی بھی نہیں لے رہا۔ اس میں زیادہ مقدار یورپ اور شمالی امریکہ کی دولتمند معیشتوں سے آئی ہے۔ ماحولیاتی ماہر پوالے پینگ کا کہنا ہے کہ اس کا نتیجہ مقامی افراد کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ مقامی ماحولیاتی ماہر پوالے پینگ کہ رہی ہیں کہ انہوں نے دوبارہ استعمال کے قابل نہ بنائے جانے والے پلاسٹک کو یہاں رکھ دیا ہے اور بعد میں وہ اسے کارخانے کے پچھلے صحن میں جلا دیں گے۔ اُن کا کہنا ہے کہ اس سے اٹھنے والے زہریلے دھوئیں سے مقامی لوگوں کے لئے بے پناہ مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ چین نے گزشتہ برس پلاسٹک کے کچرے کی درآمد پر پابندی لگا دی تھی جس کے نتیجے میں ایک بڑی بین الاقوامی صنعت کے لئے ایک بحرانی صورت پیدا ہو گئی۔ سکائپ کے ذریعے بات کرتے ہوئے ’گرین پیس مشرقی ایشیا‘ کی سینئر تحقیق کار کیٹ لن کا کہنا ہے کہ دولتمند ممالک پلاسٹک کے کچرے سے پیدا ہونے والے مسائل کو سمندر پار منتقل کر رہے ہیں۔ گرین پیس کی کیٹ لن کہتی ہیں کہ ان متمول ملکوں کے پاس کچرے کو اکٹھا کرنے کے لئے بہت اچھے انتظامات ہیں لیکن پھر بھی وہ اپنا آدھا کچرہ دوسرے ملکوں کو بھیجتے ہیں۔ چین کی طرف سے پابندی لاگو کرنے سے پہلے وہ اسے دوبارہ استعمال کے قابل بنانے کے لئے چین بھیجتے رہے ہیں لیکن انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کے لئے مزید اقدامات نہیں کئے۔ اب چین کی طرف سے پابندی عائد ہونے کے بعد وہ اپنے اس کچرے کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کے لئے نئی جگہوں اور مقامات کو بھیجنے کی کوشش کریں گے۔ گرین پیس رپورٹ کا کہنا ہے کہ اس کچرے کا نصف سے زائد تقریباً 30 لاکھ ٹن سالانہ جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کو بھیجا جا رہا ہے۔ ان ملکوں میں ملیشیا، ویت نام اور تھائی لینڈ شامل ہیں  گرین پیس کی کیٹ لن بتاتی ہیں کہ ان ملکوں کے پاس اتنی بڑی مقدار میں کچرے کو قابل استعمال بنانے کے مناسب ذرائع موجود نہیں اور یوں اس عمل سے گزرتے ہوئے مقامی ماحول میں آلودگی پیدا ہو جاتی ہے۔ اس پس منظر کے ساتھ جنوبی ایشیا کے متعدد ممالک پلاسٹک کی درآمد پر خود سے پابندی لگا رہے ہیں جس کے نتیجے میں اس کچرے کو انڈونیشیا اور بھارت لے جایا جاتا ہے جہاں منڈیوں پر زیادہ پابندیاں نہیں ہیں ۔ جینیوا میں اقوام متحدہ کی کانفرنس میں ایک سو اسی  (180) ملکوں نے ایک تجویز پر تبادلہ خیال کیا کہ پلاسٹک برآمد کرنے والے ملکوں کو ان ملکوں سے پیشگی اجازت لینا چاہئے جن کو وہ یہ کچرا بھیج رہے ہیں۔ اس نظام کو ’پیشگی رضا مندی‘ کے طور پر جانا جاتا ہے۔   پوالے پینگ کا کہنا ہے کہ جو ملک اس آلودگی کے اثرات سے نمٹ رہے ہیں ان کے لئے یہ تبدیلی جلد نہیں ہوئی۔   مقامی رہائشی اور ماحول پسند پوالے پینگ کا کہنا ہے کہ ہم انتہائی بڑی مقدار میں کچرا استعمال کرتے ہوئے خود کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ ہم پلاسٹک پر بہت انحصار کرتے ہیں۔ براہ کرم آپ اپنے کچرے سے خود نمٹیں۔ اسے ہمارے ملک میں نہ بھیجیں۔   گرین پیس کا کہنا ہے کہ اس کا حتمی حل ری سائیکلنگ یعنی کچرے کو دوبارہ استعمال کے قابل بنانے کے عمل کو بہتر بنانا نہیں بلکہ دنیا بھر میں پلاسٹک کی پیداوار اور استعمال میں انتہائی کمی کرنا ہے۔ 

جام اور جیلی میں کیا فرق ہے؟

ٹوسٹ، پراٹھے یا روٹی پر لگائے جانے والے جام اور جیلی میں ایک بنیادی فرق یہ ہے کہ جیلی کسی پھل کے رس سے بنتی ہے جب کہ جام پھلوں کے گودے سے۔

منرل واٹر کے نام پر آپ پی رہے ہیں گندہ پانی : جانچ میں ہوا خلاصہ

نئی دہلی : اکثر ٹرین یا بس میں سفر کے دوران جس پانی پر آپ سب سے محفوظ ہونے کا یقین کرتے ہیں ، اصل میں وہ بڑا دھوکہ ہے ۔ اگر لگتا ہے کہ برانڈیڈ پانی صحتمند ہے تو یہ بھی غلط فہمی ہے ۔ دراصل حال ہی میں چینئی کے حکومتی غذائی سکیورٹی … Read more

روزہ کئی جسمانی وروحانی امراض کابہترین علاج

آج دنیا بھر کے ماہرین اور سائنسدان اس حقیقت کا اقرار کررہے ہیں کہ روزہ انسانی صحت کو بر قرار رکھنے اور جسمانی نظاموں کو آرام پہنچانے کا مفید ذریعہ ہے ۔روزے سے معدے کو بھی بہت زیادہ تقویت ملتی ہے ۔دل اور دماغ کو آرام ملتا ہے ۔یہ شوگر ،گیس ،بلڈ پریشر،گیس اور دیگر … Read more

روزے کی حالت میں پیاس سے بچنے کا بہترین طریقہ

گرمیوں میں ماہ صیام کے روزے روزہ داروں کے لیے پیاس کی وجہ سے بھاری رہتے ہیں۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ سحری کے وقت اپنے کچھ امور کو معمول بنا لیا جائے تو دن کے اوقات میں پیاس سے بچا جاسکتا ہے۔ کھیرے کا استعمال:کھیرے میں 96 اعشاریہ 7 فی صد پانی پایا … Read more

روزے کے دوران ہمارے جسم کا ردعمل کیا ہوتا ہےکچھ دلچسپ معلومات

پہلے دو روزے :- پہلے ہی دن بلڈ شگر لیول گرتا ہے یعنی خون سے چینی کے مضر اثرات کا درجہ کم ہو جاتا ہے۔ دل کی دھڑکن سست ہو جاتی ہے اور خون کا دباؤ کم ہو جاتا یعنی بی پی گر جاتا ہے ۔اعصاب جمع شدہ گلائ کوجن کو آزاد کر دیتے ہیں … Read more

نایاب بیماری کے باعث نوجوان لڑکی کی روز کی یادداشت روز ختم ہوجاتی ہے

گرینزبورو، شمالی کیرولائنا سے تعلق رکھنے والی  کیٹلن لٹل کو ایک عجیب و غریب بیماری ہے۔ کیٹلن کو ڈیڑھ سال سے عجیب و غریب قسم کا نسیان  لاحق ہو گیا ہے۔ ہر رات جب وہ سوتی ہیں تو اُن کی اس دن کی یاداشت ختم ہو جاتی ہے، صبح جاگنے پر انہیں لگتا ہے کہ … Read more

انسان نے دس لاکھ سے زیادہ جاندار اقسام کی بقا خطرے میں ڈال دی

اقوام متحدہ کی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انسانی سرگرمیوں سے حیاتیات کے تنوع میں جس تیزی سے کمی ہو رہی ہے اس کی مثال انسانی تاریخ میں نہیں ملتی۔ دس لاکھ سے زیادہ اقسام کی نباتات، اور حیوانات کو صفحہ ہستی سے مٹنے کا خطرہ لاحق ہے۔

ایسی سبزی جس کا جوس نکال کر پئیں تو مردانہ کمزوری مکمل ختم ہوجائے گی

کام کا بوجھ، ذہنی پریشانی اور دیگر کئی وجوہات ہیں جو مردوں میں جنسی کمزوری کا باعث بنتی ہیں اور وہ اپنی شریک حیات میں دلچسپی کھو بیٹھتے ہیں، جس کے نتیجے میں ان کی ازدواجی زندگی تباہی سے دوچار ہو جاتی ہے. کئی طرح کے مہنگے علاج بھی ایسے مردوں کے لیے اکثراوقات ناکام … Read more

لاڑکانہ میں ایڈز کے پھیلاؤ کا سبب عطائی ڈاکٹر یا کچھ اور

حکام کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ میں ایڈز کی مہلک اور خطرناک بیماری کا شکار ہونے والے بچوں کی عمریں 3 ماہ سے 12 سال کے درمیان ہیں۔

چینی کے بغیر سبز چائے جسم میں کیا حیرت انگیز تبدیلی لاتی ہے؟

چینی ماہرین کے مطابق سبز چائے کا بغیر چینی کے استعمال نہ صرف چربی کم کرتا اور دماغی انسولین کو اعتدال میں رکھتا ہے بلکہ اس سے یادداشت بھی بہتر ہوتی ہے. نارتھ ویسٹ اے اینڈ ایف یونیورسٹی ینگ لنگ کیایک تحقیق جو کہ چوہوں کے 3 گروپوں پر کی گئی اور ان گروپس کو … Read more

”خوبانی“ کے بارے میں اہم معلومات

خوبانی کے مغزکا تیل روغنِ بادام جیسی خصوصیات کا حامل ہونے کے ساتھ ساتھ کمزوری وضعف کو دور کرنے ‘سرکی خشکی کے خاتمے اور خواب آوری میں بہترین معاون کردار ادا کر تاہے دُبلے پتلے افراد اپنا وزن بڑھانے کے لیے ناشتے میں خشک خوبانی کھانے کا اہتمام کریں تو جسم فربہ ہونے لگتا ہے … Read more

کیاآپ ”چائے“کے نقصانات سے واقف ہیں؟

آج کا انسان ارتقائی مراحل کے عروج پر ہے ،اسے سائنسی اور مشینی ایجادات سے بے شمار آسانیوں کے حصول کے ساتھ ساتھ لاتعداد دشواریوں سے بھی پالا پڑا ہے ۔مادی لحاظ سے بے شک انسان نے کامرانیوں کے کئی معرکے سرکرلیے ہیں مگر روحانی اور جسمانی لحاظ سے بہت سی گھمبیرالجھنوں میں الجھ کررہ … Read more

آم کاکرشماتی پتہ

آم ایسا پھل ہے جسے پھلوں کا بادشاہ قرار دیا جاتا ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس کے گہرے سبز رنگ کے پتے بھی صحت کے لیے کتنے فائدہ مند ہیں ؟جی ہاں واقعی یہ پتے وٹامن سی ،بی اور اے سے بھر پور ہوتے ہیں جبکہ دیگر صحت بخش اجزا بھی … Read more

اونٹنی کے دودھ کا ایسا انوکھا استعمال۔۔۔ کبھی کسی نے سوچا بھی نہ تھا

اونٹنی کا دودھ صدیوں سے عربوں کی مقبول ترین غذا رہا ہے لیکن اب دبئی کی ایک کمپنی نے اسے ایک مہنگے شیمپو کی شکل دے کر بین الاقوامی پیمانے پر متعارف کروادیا ہے. ایمریٹس انڈسٹری فار کیمل ملک اینڈ پراڈکٹس کی ذیلی کمپنی کیملیشیئس بیوٹی نے دبئی میں منعقد ہونے والے ”بیوٹی ورلڈ 2015ئ“ … Read more

پیشاب کے بعد پیشاب کے قطرے آنااور اسکا علاج

پیشاب کے بعد پیشاب کے قطرے آنا یہ میثانے کی کمزوری کی علامت ہے میثانے کے اندر ظرورت سے زیادہ گرمی ہو جائے تو پھر بھی پیشا ب کے قطرے آتے ہیں اور ظرورت سے زیادہ پٹھے سردہونے کی وجہ سے بھی یہ مر ض ہوتا ہے, کچھ مریض ایسے ہوتے ہیں جن کے کھانسی … Read more

سائنسدانوں نے مردوں میں بانجھ پن کی اصل وجہ ڈھونڈ لی

مردوں کے بانجھ ہونے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں تاہم اب سائنسدانوں نے اس کی اصل جینیاتی وجہ تلاش کر لی ہے. میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ مردوں میں پایا جانے والا ’ایکس آر سی سی 1‘ (XRCC1)نامی جین مردوں میں بانجھ پن کی اصل وجہ … Read more

دو کیلے روزانہ کھائیں پاور فل ہو جائیں

کیلا ایک ایسا پھل ہے جو سال کے 365 دن مارکیٹ میں موجود رہتا ہے اور یہ واحد پھل ہے جو بچوں سمیت بڑے بھی شوق سے کھا لیتے ہیں اور کوئی نخرے نہیں کرتے. کیلے مزیدار ہونے کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھی بھرپور ہوتے ہیں.کیلوں میں وٹامنز فائبر اور قدرتی مٹھاس شامل ہوتی … Read more

چائے پینے سے کینسر؟سائنسدانوں نے خبردار کیا

چائے کسے پسند نہیں ،لیکن اکثر لوگ بہت گرم چائے پینا پسند کرتے ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے اس کا ایک انتہائی سنگین نقصان بھی بتا دیا ہے.ایک رپورٹ کے مطابق چینی سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ جو لوگ 65ڈگری سینٹی گریڈ تک یا اس سے زیادہ گرم چائے پیتے ہیں ان … Read more

طب کے شعبے میں انقلاب : امراض قلب کے حوالے سے ایک شاندار خبر آ گئی

طبی میدان میں تحقیق کار جدید سائنس اور ٹیکنالوجی کا سہارا لیتے ہوئے نئے نئے معرکے سر کرنے میں مصروف ہیں، انہی معرکوں میں ایک معرکہ طبی تحقیق کاروں کا ماں کے بطن میں موجود بچے کے دل کا بے مثال عکس بنانے کا بھی ہے.سائنسدانوں نے تحقیق کے لیے حاملہ خواتین کے ایم آر … Read more

ذہنی دباﺅ کا شکار رہتے ہیں تو مزید پریشان نہ ہوں ،آسان نسخے آزمائیں‎

اگر آپ ذہنی تناﺅکا شکار رہتے ہیں اور کوشش کے باوجود اس مشکل سے چھٹکارا نہیں مل رہا تو پریشان ہونا چھوڑدیں کیونکہ آج ہم آپ کو چند ایسے نسخے بتائیں گے کہ جن پر عمل کرکے آپ پرسکون زندگی گزار سکیں گے. اپنے ہاتھوں کو گرم پانی سے دھوئیں آپ کو چاہیے کہ اپنے … Read more

صحت بخش غذا کے بنیادی اصول

پیاس کی زیادتی ،باربارUrineکا آنا،مسلسل تھکاوٹ اور کمزوری محسوس کرنا،آنکھوں کا دھندلاپن ،زخم کا دیر سے ٹھیک ہونا اور ہاتھوں یا پیروں کا سن ہوجاناہے۔ احتیاطی تدابیر:اپنے طرز زندگی میں معمولی تبدیلیاں نہ صرف ہمیں ذیابیطس لاحق ہونے کے خطرے سے محفوظ رکھ سکتی ہیں بلکہ اس مرض کے لاحق ہو جانے کی صورت میں … Read more

ایک صحت مند انسان کو دن میں کتنی مرتبہ پیشاب کرنا چاہیے، انتہائی ضروری بات آپ بھی جانئے

پیشاب کی وجہ سے انسان کی صحت کا حال معلوم ہوجاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ مختلف طرح کی بیماریوں کی تشخیص کے لئے پیشاب کا ٹیسٹ کروایا جاتا ہے۔ یہ بات بھی دلچسپی سے خالی نہیں کہ دن میں پیشاب کی فریکیونسی سے بھی یہ جاننے میں مدد ملتی ہے۔کہ انسان کی صحت … Read more

تازہ اور اچھی مچھلی کی شناخت کیسے کریں؟

مچھلی تو ایسی غذا ہے جو لگ بھگ ہر ایک کو ہی پسند ہوتی ہے، اب چاہے تل کر کھائیں یا سالن یا کسی اور شکل میں. مچھلی کا گوشت بہت مزیدار اور صحت کے لیے متعدد فوائد کا حامل ہوتا ہے.   مگر جب پکانے کے لیے مچھلی خریدی جائے تو آپ کو کیسے … Read more

ہفتے میں 4 انڈے کھانے والے افراد میں قبل از وقت مرنے کے امکانات زیادہ

انڈوں کو اب تک کی طاقتور اور بہترین غذا سمجھا جاتا رہا ہے اور یہ تقریبا سب کی پسندیدہ غذا میں بھی شمار ہوتے ہیں. ماہرین صحت یا اب تک کی سامنے آنے والی تحقیقات میں اگرچہ زیادہ انڈے کھانے کے تھوڑے سے نقصانات ضرور بتائے گئے تھے، تاہم انہیں کھانے کے کئی فائدے بتائے … Read more

دل کے امراض سے نجات کیلئے تسبیح ‘دل پھر سے جوان ہو جائے گا

انسان اگرچہ دل کے مرض کے بہت سے طریقہ علاج سے استفادہ کرتا ہے لیکن ایک مسلمان کے دل کا سکون اور قرار بلاشبہ قرآن مجید میں موجود ہے.قرآن مجید انسانوں کو روحانی اور جسمانی شفا کی نوید سناتا ہے . دل کی تکالیف میں مبتلا رہنے والوں اورخاص طور پر جن کے دل کی … Read more

شادی کے بعد بیوی شوہر سے زیادہ صحت مند کیوں ہو جاتی ہے

آپ نے ایک بات کا مشاہدہ کیا ہوگا کہ شادی کے بعد کترینہ جیسی سمارٹ بیوی اتنی صحت مند ہوجاتی ہے کہ مرد اس کے سامنے ایسے ہی لگتا ہے۔ جیسے فٹ بال کے ساتھ گیند رکھی ہو ۔ کبھی سوچا ایسا کیوں ہوتا ہے ۔ اس کی بہت سی وجوہات ہیں مگر ہم چند … Read more