جلگاؤں صرافہ بازار میں سونا-چاندی مہنگی، 24 گھنٹوں میں ریکارڈ اضافہ

جلگاؤں: جلگاؤں کے سررافہ بازار میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے خریداروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق سونے کی قیمت میں تقریباً 3 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ چاندی بھی تقریباً 7 ہزار روپے مہنگی ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران جلگاؤں صرافہ بازار میں سونا اور چاندی سستے ہوئے تھے، جس سے خریداروں کو کافی راحت ملی تھی، لیکن اچانک ہونے والی اس تیز رفتار بڑھوتری نے بازار میں ایک بار پھر غیر یقینی صورتحال پیدا کر دی ہے۔

قیمتوں میں اس اضافے کا سب سے زیادہ اثر شادی بیاہ کے سیزن میں خریداری کرنے والے صارفین پر پڑنے کا خدشہ ہے، کیونکہ زیورات کی خریداری مہنگی ہونے سے لوگوں کو اپنا بجٹ دوبارہ ترتیب دینا پڑ سکتا ہے۔

صرافہ تاجروں کے مطابق عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ اور طلب و رسد کے بدلتے ہوئے حالات اس اضافے کی بڑی وجہ ہو سکتے ہیں۔ فی الحال سب کی نظریں اس بات پر مرکوز ہیں کہ آنے والے دنوں میں قیمتیں مستحکم ہوتی ہیں یا مزید اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading