نئی دہلی : اکثر ٹرین یا بس میں سفر کے دوران جس پانی پر آپ سب سے محفوظ ہونے کا یقین کرتے ہیں ، اصل میں وہ بڑا دھوکہ ہے ۔ اگر لگتا ہے کہ برانڈیڈ پانی صحتمند ہے تو یہ بھی غلط فہمی ہے ۔ دراصل حال ہی میں چینئی کے حکومتی غذائی سکیورٹی افسر نے خلاصہ کیا ہے کہ ان بوتل بند منرل واٹر میں سے زیادہ تر میں گندہ پانی ہے اور ان کے اوپر مشہور برانڈس کے فرضی لیبل لگائے جارہے ہیں ۔
جانکاری کے مطابق ان افسروں نے چینئی میں وین اور منی ٹرکوں میں لد کر جانے والے کل 3632 بوتلوں کی جانچ کی ۔ جس میں انہیں پانی کی شفافیت میں بھاری دھوکہ دھڑی دیکھنے کو ملی ساتھ ہی یہ بھی پتہ چلا کہ بوتلوں کے اوپر خریداروں کا بھروسہ جیتنے کےلئے فرضی لیبل بھی لگائے جاتے ہیں ۔ اس کے بعد افسروں نے سبھی گاڑیوں میں کل 3632 بوتلوں میں سے 649کو ضبط کر لیا ۔
#MineralWater #Test #UrduNews