مولانا طارق جمیل کا بیٹا عاصم جمیل گولی لگنے سے جاں بحق

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا بیٹا عاصم جمیل گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ ریجنل پولیس آفیسر ( آر پی او) ملتان سہیل چوہدری کا کہنا ہے کہ مولانا عاصم جمیل کے سینے پر گولی لگی ہے۔ آر پی او ملتان سہیل چوہدری نے بتایا کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے، مزید … Read more

بی جے پی تلنگانہ میں مسلمانوں کے لیے ریزرویشن ختم کرے گی: کشن ریڈی

حیدرآباد: مرکزی وزیر اور تلنگانہ بی جے پی کے صدر جی۔ کشن ریڈی نے اتوار کو اعلان کیا کہ بی جے پی تلنگانہ میں اقتدار میں آنے پر مسلمانوں کے لیے چار فیصد ریزرویشن ختم کرنے کا وعدہ کرتی ہے۔ جی کشن ریڈی نے عادل آباد اور پیدا پلی اضلاع سے بی آر ایس اور … Read more

رکن پارلیمنٹ ہیمنت پاٹل نے عہدے سے استعفیٰ دیا

نئی دہلی:29/اکتوبر ۔ (ورقِ تازہ نیوز)منوج جرنگے پاٹل مراٹھا برادری کو ریزرویشن دلوانے کے لیے بھوک ہڑتال پر ہیں۔ مراٹھا ریزرویشن تحریک ریاست میں جنگل کی آگ بھڑک اٹھی ہے۔ کئی گاؤں میں لیڈروں، وزراء اور ایم ایل اے کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ قائدین جہاں بھی جاتے ہیں، مراٹھا مظاہرین ان … Read more

اسرائیل کا حماس کے 450 ٹھکانوں‘ پر بمباری کا دعویٰ، غزہ کی سڑکوں پر زمین بوس عمارتوں اور گھروں کے مناظر : ویڈیو دیکھیں

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے جنگی طیاروں نے گذشتہ روز غزہ کی پٹی میں حماس کے 450 فوجی ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ دوسری طرف غزہ کے ہزاروں شہری اقوام متحدہ کے امدادی سامان کے گوداموں میں داخل ہوئے ہیں اور ضروری اشیا حاصل کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ خلاصہ … Read more

اورنگ آباد میں فلسطین کے مظلومین اور شہداء سے اظہار ہمدردی کیلئے تاریخی عام خاص میدان میں اجلاس عام : معصوم بچوں نے ڈرامے اور ترانوں کے ذریعے اہل فلسطین کے درد کو سمجھانے کی کوشش : ویڈیو دیکھیں

شہر اورنگ آباد میں فلسطین کے مظلومین اور شہداء سے اظہار ہمدردی اور اجتماعی دعاء کے لیے مسلمانان اورنگ آباد عام و خاص میدان میں کثیر تعداد میں بلا لحاظ مسلک جمع ہوئے، اس اجلاس میں معصوم بچوں نے ڈرامے اور ترانوں کے ذریعے اہل فلسطین کے درد کو سمجھانے کی کوشش کی۔ بلا شبہ … Read more

اسرائیل اور غزہ میں اب تک کی تازہ ترین صورت حال

اسرائیل اور غزہ کے درمیان جنگ کی صورت حال کے حوالے سے ہم آپ کے لیے یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کی اہم خبروں کا خلاصہ پیش کر رہے ہیں غزہ میں 24 گھنٹے سے زائد مواصلاتی سروسز میں تعطل کے بعد اب فون اور انٹرنیٹ کا رابطہ بحال کیا جا رہا ہے۔ غزہ میں اسرائیلی … Read more

کیرالہ: عیسائیوں کی عبادت گاہ میں 3 دھماکے، 1 ہلاک، 20 زخمی

کیرالہ کے ایرناکولم میں کالامسری میں واقع ایک کنونشن سینٹر میں تین زبردست دھماکے ہوئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق کنونشن سینٹر میں’ یہوواہ کے گواہوں‘ کی دعائیں جاری تھیں جب دھماکے ہوئے۔نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق دھماکوں میں ایک شخص کی موت ہو گئی ہے جبکہ 20 سے زائد افراد … Read more

پین کیک بیچنے والا نوجوان انڈونیشیا کا صدر بننے کے قریب پہنچ گیا

انڈونیشیا کا ایک نوجوان دنیا کی سب سے عجیب اور نایاب کامیابی کی کہانیوں میں سے ایک داستان رقم کرنے کی جانب بڑھ رہا ہے۔ اس نے سیاسی کام کی طرف متوجہ ہونے سے پہلے اپنی زندگی کا آغاز پکوان بیچنے والے کے طور پر کیا تھا اور اب وہ سربراہ مملکت بننے کی راہ … Read more

یوپی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد امان، 14 سال کی عمر میں والدین کے سائے سے محروم، چھوٹی بہن کی خود پرورش کی

محمد امان، جو 14 سال کی عمر میں والدین کے سائے سے محروم ہو گئے تھے، چھوٹی بہن کی انہوں نے خود پرورش کی، کھانے کے لیے بھی پیسے نہیں تھے، اب یوپی کرکٹ ٹیم کے کپتان ہیں کرکٹ ورلڈ کپ کے جوش و خروش کے درمیان اتر پردیش سے ایک ایسی کہانی سامنے آئی … Read more

کشمیر میں کنٹرول لائن کے قریب ’انکاؤنٹر‘ میں پانچ افراد ہلاک: ’یہ مزدور تھے، ان کا لشکر سے کوئی تعلق نہیں‘

میرے بے گناہ بھائی اور رشتہ داروں کو مار دیا گیا۔ اب مہربانی کر کے ہمیں ان کی لاشیں دے دی جائیں تاکہ ہم ان کی تدفیق کرسکیں۔‘یہ کہنا ہے محسن عباس کا جو پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کی وادی نیلم کے گاؤں سونار کے رہائشی ہیں۔ ان کے بھائی شیر افضل اُن کل … Read more

ناندیڑ: مراٹھا ریزرویشن معاملہ پربس نذر آتش

حدگاوں:28اکتوبر:(ورقِ تازہ نیوز) ناندیڑ سے ناندیڑڈپو کی رات رانی بس مسافروں کو لے کر ناگپور کے لیے رات 9 بجے روانہ ہوئی۔ جمعہ، 27 اکتوبر کو، تقریباً 11:30 بجے، ودربھ-مراٹھواڑہ سرحد پر عمرکھیڑ۔حدگاو¿ں کے درمیان پنگنگا ندی کے پل پر سڑک کے درمیان میں بس کو کچھ نوجوانوں نے روک دیا اور مسافروں کو نیچے … Read more

اسرائیلی جارحیت کے خلاف ناندیڑ میں 5 نومبر کوعیدگاہ میدان پراحتجاجی جلسہ ودُعاء

ناندیڑ:28اکتوبر:(ورقِ تازہ نیوز) اسرائیل کی جانب سے فلسطین کے نہتے مسلمانوں پر کئی سالوںسے مظالم ڈھائے جارہے ہیں اور اب تک ہزاروںکی تعدادمیں مسلمان شہید ہوئے ہیں بالخصوص معصوم بچے و خواتین کی تعداد بھی زیادہ ہے۔گزشتہ پندرہ دنوںسے اسرائیل کی جانب سے دوبارہ غزہ پٹی پرشدید حملے کئے جارہے ہیں ۔ جس کے بعدساری … Read more

عالمی کپ 2023: نیدرلینڈس نے پھر کیا کمال، بنگلہ دیش کو 87 رنوں سے دی شکست

رواں کرکٹ عالمی کپ میں نیدرلینڈس نے آج اپنی دوسری جیت حاصل کی اور ظاہر کر دیا کہ وہ ’آسان چارہ‘ نہیں ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف پہلے تو نیدرلینڈس نے جدوجہد سے بھرپور 229 رن بنائے، اور پھر اس کے گیندبازوں نے بنگلہ دیشی بلے بازوں کی کمر توڑ کر رکھ دی۔ پوری ٹیم … Read more

NCP Urdu News 28 Oct 23

وزیراعظم کا عہدہ ایک آئینی عہدہ ہے،اس کا وقار برقراررکھنا چاہئے مجھ پر الزام تراشی کرنے سے قبل میرے وزیربننے سے قبل کی صورت حال سے واقفیت حاصل کرلینی چاہئے تھی وزیر زراعت کاعہدہ سنبھالتے ہی میں نے کسانوں کے 62 ہزار کروڑ کے قرضہ جات معاف کرنے کا بڑا فیصلہ لیا تھا این سی … Read more

MPCC Urdu News 28 October 23

پی ایم فصل بیمہ اسکیم مودی کے دوستوں کوفائدہ پہنچانے کے لیے ہے: ناناپٹولے بی جے پی کسانوں کی طرح بیروزگاروں کے بھی زخموں پر نمک چھڑک رہی ہے ممبئی/جلگاؤں:ریاست کی بی جے پی حکومت اس بات کا ڈھنڈورا پیٹ رہی ہے کہ اس نے کسانوں کے لیے ایک روپے کی فصل بیمہ اسکیم شروع … Read more

حماس نے یاسین میزائلوں سے اسرائیل کا زمینی حملہ پسپا کر دیا

غزہ: حماس نے یاسین میزائلوں سے اسرائیل کا زمینی حملہ پسپا کرنے کا دعوی کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کے سرفروشوں نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی یلغار ناکام بنا دی ہے، حماس عہدیدار علی براکہ نے اپنے بیان میں کہا کہ صہیونی فوج کا غزہ پر تین اطراف سے کیا … Read more

بریکنگ نیوز: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے غزہ کے جاری بحران پر فلسطینیوں کی حمایت نے کن ممالک نے ووٹ ڈالا : قرارداد منظور

جنیوا: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بھاری اکثریت سے غزہ میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی قرارداد منظور کرلی ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد منظور کرتے ہوئے محصور غزہ تک امدادی رسائی اور اس کے شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ … Read more

قطر میں انڈین بحریہ کے سابق افسران کو ’پُراسرار مقدمے‘ میں سزائے موت انڈیا کے لیے کتنا بڑا چیلنج ہو سکتی ہے؟

قطر میں انڈین بحریہ کے آٹھ سابق افسروں کی سزائے موت نے انڈیا کی کے لیے ایک بڑا چیلنج پیدا کر دیا ہے۔انڈیا کی وزارت خارجہ نے ان لوگوں کو دی گئی سزا پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ حکومت ہند اس فیصلے سے حیران ہے لیکن وہ اس … Read more

مکیش امبانی کو جان سے مارنے کی دھمکی! 20 کروڑ روپے کا تاوان طلب

ممبئی: ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین مکیش امبانی کو ای میل کے ذریعے تاوان وصولی اور جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہیں۔ حکام نے ہفتہ کو یہ جانکاری دی۔ ای میل میں 20 کروڑ روپے کا مطالبہ کرتے ہوئے 66 سالہ امبانی کو رقم نہ دینے پر گولی مارنے کی دھمکی دی گئی … Read more

’خراب امپائرنگ اور خراب قواعد پاکستان کی شکست کی وجہ بنے‘: ہربھجن کے شکوے پر گریم اسمتھ کا جواب شکوہ

انڈیا میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ کا 26 واں میچ بالآخر سنسنی خیز ثابت ہوا اور ہار جیت کے فیصلے سے قبل لوگوں کی دھڑکنیں ڈوبتی ابھرتی رہیں۔اور جب بھی ایسا کوئی میچ ہوتا ہے تو اس میں بہت سارے اگر مگر ہوتے ہیں اور پاکستان اس طرح کے میچز میں عام طور پر ایک … Read more

اسرائیل کا حماس کے فضائی آپریشن کے سربراہ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، غزہ میں انٹرنیٹ سروسز معطل

اسرائیل نے حماس کے فضائی آپریشن کے سربراہ عاصم أبو ركبہ کو رات گئے اپنے ایک فضائی حملے میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔اسرائیلی فوج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں کہا ہے رات گئے ، آئی ڈی ایف کے لڑاکا طیاروں نےحماس کے فضائی آپریشن کے سربراہ … Read more

ناندیڑمیں تلواروں اور خنجروں کاذخیرہ ضبط

ناندیڑ:27اکتوبر:(ورقِ تازہ نیوز) لوکل کرائم برانچ نے ایک غیر ریاستی شخص سے 21 تلواروں اور 11 خنجروں سمیت اسلحے کا ذخیرہ برآمد کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیرآباد پولیس اسٹیشن میں انڈین ویپن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس انسپکٹر دوارکا داس چکھلیکر جو آج 27 اکتوبر کو ریٹائرمنٹ ہورہے ہیں کو موصول … Read more

ناندیڑ:کرائم انویسٹی گیشن اسکواڈ نے ایک پستول اور ایک زندہ کارتوس ضبط کیا

ناندیڑ:27اکتوبر:(ورقِ تازہ نیوز) شیواجی نگر کرائم انویسٹی گیشن اسکواڈ نے ایک 26 سالہ نوجوان سے ایک آتشیں اسلحہ (دیسی پستول) اور ایک زندہ کارتوس ضبط کیا ہے۔شیواجی نگر کرائم انویسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ ملند سو ن کامبلے کو اس وقت ایک خفیہ اطلاع ملی جب 27 اکتوبر کو درگا وسرجن جلوس جاری تھا۔ اس … Read more

کانگریس نے عدنان اشرف کو آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کا قومی جنرل سکریٹری مقرر کیا

نئی دہلی:27/ اکتوبر ( ایجنسیز) آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے صدر ملکارجن کھڑگے نے کانگریس رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی کی تجویز کو منظور کرتے ہوئے عدنان اشرف کو اقلیتی شعبہ کا قومی جنرل سکریٹری کوآرڈینیٹر مقرر کیا ہے اور اس سلسلے میں کانگریس پارٹی کے تنظیمی سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ کے سی وینوگوپال نے … Read more

معروف کافی شاپ میں لڑکیوں کی زبردست لڑائی، ویڈیو وائرل

سعودی عرب میں مشہور کافی شاپ سٹار بکس میں لڑکیوں کے درمیان ہاتھا پائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ المرصد ویب سائٹ کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکیاں ایک دوسرے پر مکے برسا رہی ہیں جبکہ سٹار بکس کے کارکن تماشا دیکھ رہے ہیں اور جھگڑا ختم کرانے … Read more

ناندیڑمیں”یاد ِاقبال اور جشنِ ارتکاز افضل “ کا کامیاب انعقاد ‘”ورق ِ تازہ“ کے خصوصی گوشوں کااجراء‘مقررین کے پُرمغزخطابات

ناندیڑ:27اکتوبر ( راست )قدیم تعلیمی ادارہ مدینتہ العلوم ہائی اسکول ناندیڑ ثقافت ،تعلیم،ادب اور فنون لطیفہ کے مرکز کی حیثیت سے ہمیشہ سرگرم رہا ہے۔25 اکتوبر 2023 کادن ادارہ میںیاد ِاقبال اور جشنِ ارتکاز افضل کے عنوان سے ایک جلسہ رکھا گیا ۔یہ جلسہ ہمیں اپنے ماضی اور حال کی ا±ن مشہور شخصیات سے جوڑے … Read more

کرناٹک میں حکومت گرانے کی سازش!

بنگلورو:27/ اکتوبر ( ایجنسیز)کرناٹک کے کانگریس رکن اسمبلی گنیگا روی کا کہنا ہے کہ ریاست میں کانگریس حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے ساتھیوں کو 50 کروڑ روپے اور ایک وزارتی عہدہ کی پیشکش کی جا رہی ہے۔ داونگیرے میں صحافیوں سے بات چیت … Read more

مذہبی جلوس پر سنگباری، فرقہ وارانہ جھڑپ

پٹنہ: بہارکے چھپراٹاؤن میں جمعہ کے روز ایک مذہبی جلوس کے دوران جھڑپ ہوگئی جس کے نتیجہ میں ریاستی محکمہ داخلہ نے آئندہ چند دن کیلئے انٹرنیٹ خدمات معطل کردیں۔پولیس کے مطابق ضلع سارن کے ہیڈ کوارٹرس چھپراکے بھگوان بازارمحلہ میں گڑبڑ اس وقت شروع ہوئی جب درگاماتاکی مورتیوں کے وسرجن کیلئے ایک جلوس نکالا … Read more