بریکنگ نیوز: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے غزہ کے جاری بحران پر فلسطینیوں کی حمایت نے کن ممالک نے ووٹ ڈالا : قرارداد منظور

جنیوا: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بھاری اکثریت سے غزہ میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی قرارداد منظور کرلی ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد منظور کرتے ہوئے محصور غزہ تک امدادی رسائی اور اس کے شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

عرب ریاستوں کی طرف سے تیار کردہ قرارداد کا مسودہ اگرچہ قانون کے نفاذ کا پابند نہیں ہے تاہم یہ سیاسی وزن ضرور رکھتا ہے۔ قرارداد کے حق میں تالیوں کی گونج میں 120 ووٹوں پڑے، جب کہ 45 غیر حاضر رہے اور 14 بشمول اسرائیل اور امریکہ نے قرارداد کیخلاف ووٹ دیا۔

سلامتی کونسل کی جانب سے گزشتہ دو ہفتوں میں چار بار اجلاس میں ناکامی کے بعد جنرل اسمبلی نے جنگ بندی کی قرارداد پاس کی ہے۔ قرارداد کی منظوری کے لیے دو تہائی اکثریت درکار تھی جس میں غیر حاضری شمار نہیں ہوتی۔

براہ راست کوریج بریکنگ: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے غزہ کے جاری بحران پر "شہریوں کے تحفظ اور قانونی اور انسانی ذمہ داریوں کو برقرار رکھنے” پر قرارداد منظور کی

اقوام متحدہ: غزہ میں جنگ بندی کی تجویزپر ہندوستان کیسے خاموش رہے سکتاہے؟:پر پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی نے کہا کہ جب انسانیت کا ہر قانون تباہ ہو چکا ہو، لاکھوں لوگوں کے لیے خوراک، پانی، طبی سامان، مواصلات اور بجلی منقطع ہو چکی ہو اور فلسطین میں ہزاروں مرد، خواتین اور بچوں کو نقصان پہنچایا جا رہا ہو، تو یہ غلط ہے۔ ایک موقف لینے اور ووٹنگ سے غیر حاضر رہنا افسوسناک ہے۔پرینکا نے کہا کہ یہ ہر اس چیز کے خلاف ہے جس کا ہندوستان بحیثیت قوم ہمیشہ سے کھڑا رہا ہے۔

پرینکا گاندھی نے کہا کہ غزہ میں سات ہزار لوگوں کی ہلاکت کے بعد بھی تشدد کا سلسلہ نہیں رکا ہے۔ ان مرنے والوں میں تین ہزار معصوم بچے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بین الاقوامی قانون ایسا نہیں ہے جسے اس جنگ میں کچلا نہ گیا ہو۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے لیے پیش کی گئی قرارداد کو بھاری اکثریت سے منظور کر لیا گیا۔ تاہم بھارت، برطانیہ، کینیڈا، جرمنی سمیت 45 ممالک نے ووٹنگ سے دوری اختیاکی ہے۔ اب اس پر کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا برہم ہوگئیں ہیں۔ انہوں نے ہندوستان کے اس موقف پر شدید حیرت کا اظہار کیا اور اس پرحکومت ہند کو نشانہ بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہندوستان کے اس رویے پر شرمندہ ہیں۔

پرینکا گاندھی واڈرا نے یہ بھی کہا کہ ایسے وقت میں جب انسانیت کا ہر قانون منہدم ہو چکا ہو، خاموشی سے اسٹینڈ نہ لینا اور نہ دیکھنا غلط ہے۔ پرینکا نے مہاتما گاندھی کے اس بیان کا بھی ذکر کیا کہ آنکھ کے بدلے آنکھ پوری دنیا کو اندھا کر دیتی ہے۔ انہوں نے کہا، ‘میں حیران اور شرمندہ ہوں کہ ہمارا ملک غزہ میں جنگ بندی کے لیے ووٹنگ میں غیر حاضر تھا۔ ہمارا ملک عدم تشدد اور سچائی کے اصولوں پر قائم ہوا تھا۔ ہمارے آزادی پسندوں نے ان اصولوں کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔ یہ اصول آئین کی بنیاد ہیں، جو ہماری قومیت کا تعین کرتا ہے۔ وہ ہندوستان کی اخلاقی جرات کی نمائندگی کرتے ہیں ۔

UN Resolution on ‘protection of civilians and upholding legal and humanitarian obligations in Gaza’ votes on 27 Oct 2023:

🇦🇹 Austria: against ⛔️
🇭🇷 Croatia: against ⛔️
🇨🇿 Czechia: against ⛔️
🇭🇺 Hungary: against ⛔️
🇮🇱 Israel: against ⛔️
🇺🇸 USA: against ⛔️
🇦🇱 Albania: abstention ⚠️
🇦🇺 Australia: abstention ⚠️
🇧🇬 Bulgaria: abstention ⚠️
🇨🇦 Canada: abstention ⚠️
🇩🇰 Denmark: abstention ⚠️
🇪🇪 Estonia: abstention ⚠️
🇫🇮 Finland: abstention ⚠️
🇩🇪 Germany: abstention ⚠️
🇮🇳 India: abstention ⚠️
🇮🇹 Italy: abstention ⚠️
🇯🇵 Japan: abstention ⚠️
🇱🇻 Latvia: abstention ⚠️
🇱🇹 Lithuania: abstention ⚠️
🇳🇱 Netherlands: abstention ⚠️
🇵🇱 Poland: abstention ⚠️
🇰🇷 South Korea: abstention ⚠️
🇸🇪 Sweden: abstention ⚠️
🇬🇧 UK: abstention ⚠️
🇺🇦 Ukraine: abstention ⚠️
🇦🇫 Afghanistan: in favor ✅
🇦🇷 Argentina: in favor ✅
🇧🇾 Belarus: in favor ✅
🇧🇷 Brazil: in favor ✅
🇨🇱 Chile: in favor ✅
🇨🇳 China: in favor ✅
🇨🇴 Colombia: in favor ✅
🇨🇺 Cuba: in favor ✅
🇪🇬 Egypt: in favor ✅
🇫🇷 France: in favor ✅
🇮🇩 Indonesia: in favor ✅
🇮🇷 Iran: in favor ✅
🇮🇪 Ireland: in favor ✅
🇰🇿 Kazakhstan: in favor ✅
🇰🇪 Kenya: in favor ✅
🇰🇼 Kuwait: in favor ✅
🇲🇽 Mexico: in favor ✅
🇳🇪 Niger: in favor ✅
🇳🇬 Nigeria: in favor ✅
🇳🇴 Norway: in favor ✅
🇵🇰 Pakistan: in favor ✅
🇵🇹 Portugal: in favor ✅
🇶🇦 Qatar: in favor ✅
🇷🇺 Russia: in favor ✅
🇸🇦 Saudi Arabia: in favor ✅
🇸🇮 Slovenia: in favor ✅
🇿🇦 South Africa: in favor ✅
🇪🇸 Spain: in favor ✅
🇨🇭 Switzerland: in favor ✅
🇹🇷 Turkey: in favor ✅
🇦🇪 UAE: in favor ✅

in favor ✅: 120
abstention ⚠️: 45
against ⛔️: 14

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading