اسرائیلی جارحیت کے خلاف ناندیڑ میں 5 نومبر کوعیدگاہ میدان پراحتجاجی جلسہ ودُعاء

ناندیڑ:28اکتوبر:(ورقِ تازہ نیوز) اسرائیل کی جانب سے فلسطین کے نہتے مسلمانوں پر کئی سالوںسے مظالم ڈھائے جارہے ہیں اور اب تک ہزاروںکی تعدادمیں مسلمان شہید ہوئے ہیں بالخصوص معصوم بچے و خواتین کی تعداد بھی زیادہ ہے۔گزشتہ پندرہ دنوںسے اسرائیل کی جانب سے دوبارہ غزہ پٹی پرشدید حملے کئے جارہے ہیں ۔

جس کے بعدساری دنیا کے مسلمانوں میںغم و غصہ پایاجاتا ہے۔ اسلئے ہر جگہ اسرائیل کی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں اور مظلومین فلسطینییوں کیلئے دعائیہ تقریب کااہتمام کیاجارہا ہے۔ناندیڑمیں بھی کافی انتظارکے بعد 5نومبر 2023ءبروز اتوار کودوپہر دو بجے عیدگاہ جدید قدوائی نگر پر عظٰیم الشا ن حتجاجی جلسہ اور دعائیہ تقریب کااہتما م کیاجارہا ہے۔

اس ضمن میں آج شہرکی اہم سیاسی و ملی تنظیموں کے ذمہ داران جن میں ایڈوکیٹ عبدالرحمن صدیقی‘ عبدالستار‘مسعوداحمدخان ‘ سید معین ‘فاروق احمد‘سیدشیرعلی‘عبدالغفار‘رحیم احمدخان‘ایوب قاسمی ودیگر پرمشتمل ایک وفد نے اتوارہ کے ڈی واے ایس پی شری نائیک سے ملاقات کی اورانھیں جلسہ سے متعلق اجازت دینے کامطالبہ کیا ۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ایک میٹنگ منعقد ہوئی تھی جس میں ناندیڑمیں فلسطین کے تعلق سے ایک احتجاجی جلسہ منعقد کئے جانے کے بارے میں غور وخوص کیاگیاتھالیکن اس پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا تھا۔مگراب باضابطہ طور پرعیدگاہ میدان قدوائی نگر میں 5نومبر بروز اتوار کو احتجاجی جلسہ ودعائیہ تقریب کے انعقادکافیصلہ کیاگیا ہے ۔

جس میں خواتین ‘بچے اور معمر افراد بھی شرکت کریں گے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading