سعودی عرب میں مشہور کافی شاپ سٹار بکس میں لڑکیوں کے درمیان ہاتھا پائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
المرصد ویب سائٹ کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکیاں ایک دوسرے پر مکے برسا رہی ہیں جبکہ سٹار بکس کے کارکن تماشا دیکھ رہے ہیں اور جھگڑا ختم کرانے کے لیے مداخلت نہیں کر رہے۔
#SaudiArabia #Starbucks #fight pic.twitter.com/zaUDuKReox
— Waraque E Taza News (@WaraqueTazaUrdu) October 27, 2023
ویڈیو نے سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث چھیڑ دی ہے۔ ایک صارف نے اس پر تبصرہ کیا ہے کہ ’سچی بات یہ ہے کہ اگر نوجوان لڑکوں میں مارپیٹ ہو جائے تو آپ جھگڑا ختم کرانے کے لیے مداخلت کر سکتے ہیں لیکن اگر لڑکیوں میں مارپیٹ ہو رہی ہو تو اسے صرف دیکھا ہی جا سکتا ہے جھگڑا ختم کرانے کے لیے مداخلت نہیں کی جا سکتی۔‘