ناندیڑ:نہایت ہی افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ آج مؤرخہ 8 اپریل 2026 بروز بدھ کو ناندیڑ کے معروف مدینتہ العلوم جونیئر کالج کے مؤظّف لیکچرار محترم محمد ذبیح الله خان صاحب ولد محمد ابراہیم الله خان صاحب (ساکن حیدر باغ نمبر 2، دیگلور ناکہ، ناندیڑ) کا آج دوپہر (2:00) بجے بقضائے الہی انتقال ہو چکا ہے۔ (انا لله وانا الیه راجعون)۔
مرحوم، نونہال اسکول کے مؤظّف مدرس الحاج محمد علی خان صاحب کے بڑے بھائی اور ناندیڑ مہانگر پالیکا کے انجینئر محمد ذکی الله خان اور ڈاکٹر محمد زاہد الله خان کے والد محترم تھے۔ مدرس محمد صلاح الدين بلال اور ڈاکٹر محسن خان کے سسر تھے۔ الله تعالیٰ، مرحوم کی مغفرت فرمائے، انھیں جنت الفردوس میں اعٰلی مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین یارب العالمین ۔ ان شآء الله!
مرحوم کی نماز جنازہ آج بتاریخ 8 اپریل 2026 بروز بدھ بعد نمازِ عشاء بمقام مسجد دولہے شاہ رحمان، کھڑکپورہ، ناندیڑ میں رات (9:30) بجے ادا کی جائے گی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئیگی۔