مکیش امبانی کو جان سے مارنے کی دھمکی! 20 کروڑ روپے کا تاوان طلب

ممبئی: ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین مکیش امبانی کو ای میل کے ذریعے تاوان وصولی اور جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہیں۔ حکام نے ہفتہ کو یہ جانکاری دی۔ ای میل میں 20 کروڑ روپے کا مطالبہ کرتے ہوئے 66 سالہ امبانی کو رقم نہ دینے پر گولی مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

کمپنی کے ایک ذرائع نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا سوائے اس کے کہ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

گام دیوی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کر کے معاملے کی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔

پچھلے کچھ سالوں میں، امبانی اور ان کے خاندان کو کئی مواقع پر دھمکیاں دی گئی تھیں اور جنوبی ممبئی میں ان کی مشہور انٹیلا رہائش گاہ کو اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading