حدگاوں:28اکتوبر:(ورقِ تازہ نیوز) ناندیڑ سے ناندیڑڈپو کی رات رانی بس مسافروں کو لے کر ناگپور کے لیے رات 9 بجے روانہ ہوئی۔ جمعہ، 27 اکتوبر کو، تقریباً 11:30 بجے، ودربھ-مراٹھواڑہ سرحد پر عمرکھیڑ۔حدگاو¿ں کے درمیان پنگنگا ندی کے پل پر سڑک کے درمیان میں بس کو کچھ نوجوانوں نے روک دیا اور مسافروں کو نیچے اتارکر سات تاآٹھ نامعلوم افراد نے بس کا شیشہ توڑ دیا اور بس پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔جس میں بس پوری طرح جل کر خاکستر ہوگئی ۔
اس میں سوار 73 مسافر محفوظ ہیں۔ لیکن بس کو تقریباً 32 لاکھ کا نقصان ہوا ہے۔ ناندیڑ سے ناگپور جانے والی ناندیڑ ڈپو کا بس ڈرائیور باپورا نائکواڈے (42سال)۔ پان بھوسی اور کنڈیکٹر شیواجی واگھمارے بس نمبر۔ ایم ایچ 20 سی جی 3189 میں مسافروں کو سوارکرکے ناگپور کی سمت کل رات جارہے تھے ۔جب بس عمرکھیڑ ۔حدگاوں شاہراہ پرپین گنگا ندی پُل پرپہنچی سات سے آٹھ نوجوانوں نے بس پرپیچھے سے لاٹھیوں سے وار کیااور بس کو پل کے بیچ میں روک دیا۔
انہوں نے لاٹھیوں اور پتھروں سے بس کی کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیے ۔ گاڑی اور ٹائروں پر پٹرول چھڑک کر بس کو آگ لگا دی گئی۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی عمرکھیڈ پولیس نے عمرکھیڈ مجلس بلدیہ کے فائر بریگیڈ عملہ کو اطلاع دی جو کچھ ہی دیر میںیہاں پہنچ گیا آگ پر قابو پالیا۔
اس واقعہ کے بعد اس قومی شاہراہ کو صبح 3 بجے مسافروں کے لیے کھول دیا گیا۔ بس ڈرائیور باپوراو نائکواڈے (42) نے عمرکھیڈ پولیس اسٹیشن میں واقعہ کی شکایت درج کرائی ہے۔ اس کی بنیاد پر تھانے کے اہلکار شنکر پنچال نے نامعلوم ملزمان کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 143، 147، 145 دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے۔