اسرائیل اور غزہ میں اب تک کی تازہ ترین صورت حال

اسرائیل اور غزہ کے درمیان جنگ کی صورت حال کے حوالے سے ہم آپ کے لیے یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کی اہم خبروں کا خلاصہ پیش کر رہے ہیں غزہ میں 24 گھنٹے سے زائد مواصلاتی سروسز میں تعطل کے بعد اب فون اور انٹرنیٹ کا رابطہ بحال کیا جا رہا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیاں سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات بھی جاری رہیں جبکہ غزہ میں فلسطینی مسلح گروہوں کی جانب سے اسرائیل پر مزید راکٹ فائر کیے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے اسرائیل کے غزہ کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات پر متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے اب حد سے تجاوز کر لیا ہے جو کسی کو بھی اس کے خلاف کارروائی پر مجبور کر سکتا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے سنیچر کے روز ایک ٹیلیویژن خطاب میں کہا ہے کہ غزہ میں اضافی اسرائیلی افواج داخل ہو گئی ہیں اور کمانڈر اب ’غزہ کی پٹی ‘ پر ہر جگہ تعینات ہیں۔اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ مغویوں کی بازیابی فوج کے اہداف کا ایک ’لازم حصہ‘ ہے اس کے ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ اولین ترجیح حماس کو ’ختم کرنا‘ ہے۔

ریڈ کراس نے اسرائیل غزہ تنازعے میں فوری طور پر کمی کا مطالبہ کیا ہے۔حماس کے سات اکتوبر کو اسرائیل پر حملے کے نتیجے میں 1400 افراد ہلاک جبکہ 229 افراد یرغمال بنائے گئے۔ غزہ میں حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی بمباری شروع ہونے کے بعد سے اب تک 8000 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading