ناندیڑ:8اکتوبر(نامہ نگار)ناندیڑ شہر کے معروف ظروف مرچنٹ جناب فاروق احمد ولد بشیر احمد کی دختر طُوبیٰ ثروت کا عقد محمد تجمل ولد الحاج محمدجاوید(مالک مسکان جویلرس ‘صرافہ ناندیڑ) کے ہمراہ بروزاتوار 7اکتوبرکو بعد نماز عصر مسجد قبا میں تزک و احتشام سے عمل میں آیا ۔بعد تقریب عقد پُرتکلف طعام کانظم کیاگیاتھا ۔شادی کی پُرمسرت تقریب میں عزیز ااقارب کے علاوہ معززین شہر کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ جبکہ آج بروز پیر 8اکتوبر کو تقریب ولیمہ مسنونہ و استقبالیہ بعد نماز مغرب منعقد ہوئی ۔ یہ پُرمسرت تقریب حیدرگارڈن فنکشن ہال دیگلورناکہ ناندیڑ میں منعقد ہوئی ۔ جبکہ خواتین کےلئے ڈیلکس فنکشن ہال میں علیحدہ نظم رکھاگیاتھا۔اس موقع پر تمام مہمانان کی ہمہ اقسام کے لذیذ کھانوں سے ضیافت کی گئی ۔ ولیمہ مسنونہ تقریب میں شرکت کررہے تمام مہمانان کاخیرمقدم الحاج محمدجاوید اور انکے برادران نے کیا ۔اس تقریب میں معززین شہر ‘ تاجر ‘ ڈاکٹرس ‘وکلاء‘ صحافی‘ کے علاوہ حیدر آباد ‘ اورنگ آباد ‘ پربھنی ‘نظام آباد کے علاوہ دیگر اضلاع کے مہمانوں نے شرکت کی اور عروسی جوڑے کو مبارکباد پیش کرکے نیک خواہشات کااظہار کیا ۔ ادارہ ”ورق تازہ“ بھی الحاج محمدجاوید صاحب کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہے ۔