نئی دہلی: (ایجنسی )تبلیغی جماعت مہاراشٹر کے امیر کے طور پر حضرت مولانا مبین صاحب، پونہ کا تقرر عمل میں آیا ہے۔ یہ فیصلہ حضرت نظام الدین رحمۃ اللہ علیہ مرکز کے مشورے سے حضرت مولانا سعد صاحب دامت برکاتہم نے کیا۔
اس موقع پر ذمہ داران و کارکنان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ حضرت مولانا مبین صاحب کو دین کی بہتر خدمت، امت کی رہنمائی اور دعوت و تبلیغ کے کام کو مزید فروغ دینے کی توفیق عطا فرمائے۔
علمی و دینی حلقوں میں اس فیصلے کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔ آخر میں دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ اس تقرری کو امت مسلمہ کے لیے باعثِ خیر و برکت بنائے۔ آمین۔