2008 ء کے مہاراشٹر دھماکوں میں مبینہ طور پر شامل ہونے والے سناتن سنستھا کے رضاکاروں کا حقیقی چہرہ سامنے آگیا ہے. انڈیا ٹوڈے کے اسٹنگ آپریشن میں، سناتھن کے ممبران منگیش دینکر نیکم اور ری بھاؤ کرشنا دیوکر نے 2008 میں مہاراشٹر کے تھیٹر کے باہر بم دھماکوں میں ان کے کردار کا اقبال جرم کرلیا ہے.
ویڈیو دیکھیں
مہاراشٹر میں سنیما ہال کے باہر بم دھماکوں کے الزام میں، اے ٹی ایس نے چارج شیٹ میں دو نام نامزد کیے ہیں. سنستھا کے دونوں ممبران کو پہلے ہی عدالت نے ملزم قرار دیا تھا لیکن بعد میں انہیں 2011 میں ثبوت کی کمی کی وجہ سے بری کردیا گیا تھا. لیکن اب سات سال بعد، کیمرے پر انہوں نے خود اپنے جرم کا اعلان کردیا.
منگیش نیکم نے انڈیا ٹوڈے کی خصوصی انوسٹی گیشن ٹیم کے سامنے کہا، "واشی (نئی ممبئ) میں تھا تو میں نے صرف رکھا اور آ گیا بس اتنا ہی رول تھا.” نیکم نے کیمرے پر اعتراف کیا ہے کہ 2008 میں، انہوں نے واشی میں ایک فلم ہال کے باہر بم لگایا تھا.
نیکم نے اسٹنگ میں بم لگانے کا سبب بتاتے ہوئے کہا کہ واشی کے سنیما ہال میں ہندوں دیوی دیوتاؤں کی غلط شبہہ پیش کی جاری ہے.، اس تھیٹر کو روکنے کے لئے وہاں بم نصب کیا. نیکم نے یہ بھی اعتراف کیا کہ سناتن سنتھا کے دوسرا ممبر بھاؤ کرشنا دویکر بھی اس کے ساتھ اس کام میں ملوث تھا.
سناتن سنستھا کیا ہے؟
سناتن سنستھا ایک ہندو مذہبی تنظیم ہے. تقریبا 20 سال پہلے، 1999 میں، ڈاکٹر جینت آٹھولے نے اس ادارے کو قائم کیا تھا. اس کے مراکز مہاراشٹر، گوا سمیت ملک کے بہت سے حصوں میں پھیل گئے ہیں. ھندوتوا کے نام پر، اکثر سنستھان تشدد کے معاملوں کے ساتھ منظر عام پر آئی.
واضح رہےکہ ، اے ٹی ایس نے 2008 میں مہاراشٹر کے سنیما گھروں میں بم دھماکوں میں 6 مشتبہ افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی. ان میں سے مینگش دینکر نیکم، کرشنا دویکر، وکرم وینے بھاوے, سنتوش سیتا رام آنگرے، رمیش ہنومنتے گڈکری اور ہیمنت تکارام کے نام شامل تھے.
انڈیا ٹوڈے کے انپٹس کیساتھ
ورق تازہ آن لائن