بجٹ اجلاس میں دہلی فسادات اور امت شاہ کے استعفی کی گونج سنائی دے گی

بجٹ اجلاس کا دوسرا دور آج سے شروع ہوگا اور یہ تین اپریل تک چلے گا ۔ یہ اجلاس ایسے وقت شروع ہونے جا رہا ہے جب دہلی میں فرقہ وارانہ فساد کے بعد سیاسی ماحول گرمایا ہوا ہے۔حزب اختلاف کا اس اجلاس کو لے کر ایجنڈا صاف ہے وہ دہلی کے تشدد اور خراب معیشت پر حکومت سے سخت سوال پوچھنے والا ہے ۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی نے واضح کر دیا ہے کہ کانگریس دہلی کے فرقہ وارانہ فساد پر نہ صرف احتجاج درج کرائے گی بلکہ وہ وزیر داخلہ امت شاہ کے استعفی کا مطالبہ بھی کرے گی ۔

امت شاہ کے استعفی کے مطالبہ پر حزب اختلاف کی کن دیگر پارٹیوں کو کانگریس کاساتھ ملتا ہے اس پر کچھ یقین سے نہیں کہا جا سکتا لیکن یہ طے ہے کہ سی پی ایم بھی اس مدے کو زور شور سے اٹھائے گی۔دہلی میں ہوئے تشدد کے بعد حزب اختلاف این پی آر اور شہریت ترمیمی قانون کو واپس لینے کی مانگ کرے گا جبکہ حکومت نے کئی مرتبہ کہہ دیا ہے کہ وہ اس معاملہ میں جھکنے والی نہیں ہے ۔

آر جے ڈی کے ترجمان منوج جھا نے ایک چینل سے کہا ہے کہ اس صورتحال میں پارلیمنٹ خاموش تماشائی بن کر نہیں رہ سکتی اور تمام لوگ اس معاملہ میں مل کر آواز اٹھائیں گے۔اس معاملہ پر کانگریس کی قیادت میں حزب اختلاف کی کچھ پارٹیوں کے رہنماؤں نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی تھی اور اپنی ناراضگی جتاتے ہوئے انہوں نے ایک عرضداشت صدر جمہوریہ کو دے دی ہے ۔

واضح رہے بجٹ اجلاس تین اپریل تک جاری رہے گا اور اس میں بجٹ سے لے کر تو سفارشات باقی رہ گئی ہیں ان کو پاس کرایا جائے گا اور اس میں ایک یا دو اہم بل بھی منظور کرائے جا سکتے ہیں۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading