سیول اسپتال میں اسپیشل سیل قائم
ناندیڑ:22ستمبر(نامہ نگار)ضلع میںسوائن فلو کے دو مثبت مریض پائے جانے سے ضلع کے عوام میںتشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ ضلع انتظامیہ سیول اسپتال وشنوپوری میں ان مریضوں کے علاج کےلئے خصوصی سیل قائم کیاگیاہے ۔واضح ہو کہ چارسال قبل ناندیڑمیں سوائن فلو کی وباءپھیلی تھی۔چارسال بعدضلع اورریاست کے کئی مقامات پر سوائن فلو کے مریض پائے جانے کی اطلاع ہے ۔بارڈ گاو¿ں کی شردھاناگناتھ کاٹھیواڑ عمر 10سال اور لاتور ضلع کی سنیتا روہی داس سون کامڑے عمر 28 سال کے خون کے نمونے جانچ کےلئے لیباریٹری روانہ کئے گئے تھے وہاں سے موصولہ رپورٹ میںیہ دونوں مریض سوائن فلو پازیٹیو پائے گئے ہیں ۔ ڈاکٹروں کاکہنا ہے کہ ابر آلودماحول سوائن فلو کے لئے زیادہ کارگرثابت ہوتا ہے ااور ضلع میں گزشتہ پندر ہ بیس دن سے آسمان ابرآلود ہے ۔ضلع انتظامیہ نے وشنوپوری کے ڈاکٹر شنکرراو¿ چوہان سیول ہاسپٹل میں سوائن فلو کے مریضوں کے علاج اوردیکھ بھال کے لئے خصوصی سیل قائم کیاہے اور ڈاکٹروں کوخصوصی ہدایات دی گئی ہیں ۔ ان مرض کے مریضوں کوبخار آتا ہے ۔قئے ہوتے ہیں اور کھانسی کی شکایت ہوتی ہے ۔