ناندیڑ:22ستمبر(ور ق تازہ نیوز)شہر میں کل 23 ستمبر کو گنیش وسرجن کے ضمن میں جلوس نکالے جارہے ہیں اس دوران امن اور نظم ونسق کیلئےایس پی سنجے جادھو نے مہاراشٹر پولس ایکٹ 1951 کی دفعہ 36کے تحت حاصل اختیار کے تحت 23 ستمبر کو صبح گیارہ تا شب بارہ بجے تک حسب ذیل ٹرافک کیلئے اعلامیہ جاری کیا ہے۔ اس لئے جن سڑکوںسے وسرجن ریالی نکالی جائے گی وہاں کے ٹرافک نظام میں ایک دن کیلئے عارضی تبدیلی کی گئی ہے ۔
ٹرافک کیلئے بند راستے: (۱) قدیم مونڈھا ‘دینا بینک ‘ مہاویر چوک ‘تروڑیکر مارکیٹ‘وزیر آباد چوک ‘کلامندر ‘ شیواجی نگر تا آئی ٹی آئی چوک تک جانے ۔آنے کیلئے بند
(۲)راج کارنر سے آئی ٹی آئی کی سمت آنے کیلئے راج کارنر ‘ ورکشاپ ٹی پوائنٹ‘ سری نگرتا آئی ٹی آئی تک دائیںجانب کاحصہ بند ۔(۳)راج کارنرتاتروڑا ناکہ جانے کیلئے دائیں جانب کا حصہ بند۔(۴) برقی چوک تا قدیم مونڈھا کی سڑک بند ۔(۵)سیڈکو۔ہڈکوتا قدیم مونڈھا کی سڑک بند ۔
متبادل راستہ استعمال کریں:(۱) برقی چوک سے قدیم مونڈھا جانے کیلئے محمدعلی روڈ‘گنیش ٹاکیز روڈ اکااستعمال کریں ۔(۲)وزیر آبادچوک سے سری نگر ‘ورکشاپ کی سمت جانیوالی ٹرافک وزیر آباد چوک ‘ پولس ہیڈکوارٹر کارنر ‘ لال واڑی انڈربریج ‘شیواجی نگر(پیلی گرنی)تاگنیش نگر وائے پوائنٹ کی سمت جانے۔آنے کیلئے استعمال کریں۔ (۳)راج کارنرتا قدیم مونڈھاسڑک کی ٹرافک راج کارنر ‘ورکشاپ کارنر ‘ بھاگیہ نگر ‘آنند نگر ‘ناگرجنا ٹی پوائنٹ ‘ انابھاو¿ ساٹھے چوک ‘ یاتری نواس پولس چوکی ‘ابچل نگر تا آگے جانے ۔آنے کیلئے استعمال کریں ۔گووردھن گھاٹ پُل سے ناندیڑآنیوالی ٹرافک پولس ہیڈکوارٹر کارنر ‘ لال واڑی انڈربریج ‘شیواجی نگر(پیلی گرنی) تاگنیش نگر وائے پوائنٹ جانے کیلئے استعمال کریں ۔(۵)سیڈکوہڈکو سے آنیوالی ٹرافک سائی کمان ‘ گووردھن گھاٹ نیا پُل ‘ترنگا چوک ‘ پولس ہیڈکوارٹرکارنر ‘ لال واڑی انڈربریج ‘شیواجی نگر( پیلی گرنی) تاگنیش نگر وائے پوائنٹ جانے کیلئے استعمال کریں۔