اقلیتی طلباءکی مدد کیلئے راشٹر وادی کانگریس پارٹی کوشاں

0 13

اولیائے طلباءکے انکم سرٹفکیٹ کیمپ سے سینکڑوں لوگوں نے کیا استفادہ

ناندیڑ :22ستمبر(راست)راشٹر وادی کانگریس پارٹی کی جانب سے گذشتہ روز اقلیتی افرادکیلئے انکم سرٹفکیٹ کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا۔تفصیلات کے مطابق مرکزی حکومت کی جانب سے اقلیتی طلباءکی تعلیمی ترقی کیلئے مختلف اسکیمیں چلائی جاتی ہیں۔ لیکن ان اسکیموں سے استفادے میں طلباءاور سرپرستوں کو مشکلات پیش آتی ہیں۔اس سال خاص کر پری میٹرک اسکالرشپ کیلئے انکم سرٹفکیٹ کو لازم قراردیئے جانے کی وجہ سے طلباءاور سرپرستوں کوکافی مشکلات پیش آرہی ہیں۔جس کو نظر میں رکھتے ہوئے این سی پی شعبے اقلیت کے سابقہ ضلع صدر محمد زبیر احمد اورفیروز پٹیل کی جانب سے ضلع انتظامیہ سے نمائندگی کی گئی اور کیمپ کی اجازت لیتے ہوئے اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی گئی کہ لیبر کالونی ،نئی آبادی، مخدوم نگر، شراوستی نگر ، تہرا نگر ،سعادت نگر،لال باڑی اور کھڑکپورہ علاقوں کے ساکنان کو ایک ہی جگہ پر انکم سرٹفکیٹ بنانے کی رہنمائی کرتے ہوئے درخواست فارم جمع کیا جائے ۔اس کے پیش نظرسماجی کارکن اقبال چاو¿س ،کی رہائش گاہ پر بروز جمعہ دوپہر تین بجے سے انکم سرٹفکیٹ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔اس کیمپ کا افتتاح این سی پی ناندیڑ ضلع شہرصدرڈاکٹر سنیل کدم کے ہاتھوں عمل میں آیا۔اس کیمپ سے سینکڑوں سرپرستوں نے استفادہ کیا۔ لیبر کالونی کے کارپوریٹر عبدالعلیم خان کو مہمان خصوصی کے طور پرمدعو کیا گیاجن کی سرپرستی اس کیمپ کو حاصل رہی۔محمد زبیر احمد نے اقلیتی طلباءکے سرپرستوں سے اپیل کی کہ حکومتی اسکیموں سے بڑے پیمانے پر استفادہ کریں اور اس کیلئے آرہی مشکلوں سے گھبرانے کے بجائے اس کا سامنا کرتے ہوئے اپنے حقوق کو حاصل کرنے کی کوشش کریں اور اساتذہ کرام جو کئی دنوں سے اسکالرشپ سے طلباءکو استفادہ کرانے کی کوش کررہے ہیںوہ بھی اپنے اس کام کو جاری رکھیں اور اس میں تیزی لائیں۔اور زبیر احمد نے اس بات کا بھی تیقن دیا کہ اقلیتی مسائل کیلئے این سی پی کی جانب سے جس طرح نمائندگی کی جاتی رہی ہے اس کا سلسلہ آگے بھی جاری رہیگا۔کیمپ میںراشٹر وادی کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹری گنیش تادلہ پورکر،این سی پی شعبے اقلیتی کے ریاستی جنرل سکریٹری پروفیسر مظہر الدین ،یوتھ ضلع صدررو¿ف زمیندار،ضلع نائب صدر بنٹی لانڈگے،سنگٹھک محسن خان پٹھان ،سکریٹری یونس خان ،اسٹوڈنٹ ضلع صدر کنہیا کدم ،سابقہ اسٹوڈنٹ ضلع صدر جنریل سنگھ گاڑی والے،و این سی پی کے دیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔کیمپ کی خاص بات یہ رہی کہ شہر ناندیڑ کے مختلف علاقوں سے بھی اقلیتی افراد نے رہنمائی حاصل کی۔اور منتظمین نے ان کی بھر مدد کی۔اس پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے جہاں این سی پی کے کارکنان نے کاویشیں کیں، وہیں دوسری طرف سماجی کارکنان نے بھی جدوجہد کی ان میںمحمد رفیع عرف مشی ، شیخ جاوید،اقبال چاو¿س ،محمد شفیق ،شیخ عمران ، شیخ فاروق ا ور ارسلان احمد شامل ہیں۔