سعودی فوجی اتحاد کا ریاض کی طرف آنے والا ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ: سعودی حملے میں 11 افراد کی ہلاکت ہوئی، حوثی میڈیا

سعودی قیادت میں قائم اتحادی افواج کے ترجمان ترکی المالکی نے ایک ڈرون کو تباہ کرنے کی تصدیق کی ہے۔ دوسری جانب حوثیوں سے وابستہ ذرائع ابلاغ نے مغربی یمن میں سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے کیے گئے ایک حملے میں 11 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔
سعودی قیادت میں قائم اتحادی افواج کے ترجمان ترکی المالکی نے ایک ڈرون کو تباہ کرنے کی تصدیق کی ہے۔

ترکی المالکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ یہ ڈرون یمن کے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی طرف فائر کیا گیا تھا، جسے راستے میں ہی روک کر تباہ کر دیا گیا۔

حالیہ ہفتوں میں یمن کے حوثیوں اور سعودی حمایت یافتہ فورسز کے درمیان جھڑپوں میں شدت آئی ہے۔

آج علی الصبح حوثیوں نے دعویٰ کیا کہ مغربی یمن میں سعودی فضائی حملوں میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔