ڈاکٹر غضنفر اقبال کو کرناٹک اردو اکادمی کا نثری خدمات ایوارڈ تفویض


بنگلور: 11/ نومبر(ای میل ) ڈاکٹر محمد مسیح اللہ رشادی کی اطلاع کے مطابق کرناٹک اردو اکادمی بنگلورو کی جانب سے 9نومبر 2026 کو ٹاون ہال بنگلور میں گہوارہ علم و ادب گلبرگہ کے معروف اردو قلم کار ڈاکٹر غضنفر اقبال کو ان کی گراں قدر تصنیفی و تالیفی خدمات کے اعتراف میں سالانہ ایوارڈ برائے نثری خدمات عزت مآب جناب ڈی کے شیو کمار وزیر اعلی کرناٹک کے ہاتھوں تفویض کیا گیا۔

یہ ایوارڈ  شال توصیفی سند میمنٹو اور پچاس ہزار روپے پر مشتمل ہے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر غضنفر اقبال  مرکزی ساہتیہ اکادمی نئی دہلی کے دو باوقار اعزازات یووا پرسکار اور بال ساہتیہ پرسکار سے سرفراز کئے گئے ہیں ۔

ان کی 26 کتابیں شائع ہوکر ادبی حلقوں سے داد و تحسین حاصل کر چکی ہیں۔ تقریب تفویض اعزازات میں حکومت کرناٹک کے وزراء جناب یو ٹی قادر جناب رضوان ارشد، ارکان اسمبلی  جناب این اے حارث، محترمہ کنیز فاطمہ کے علاوہ رکن پارلیمان جناب منصور علی خان، محترمہ سلمی فہیم، جناب مفتی محمد علی قاضی مصباحی صدر کرناٹک اردو اکادمی بنگلور اور اراکین اکادمی سمیت کئی معزز شخصیات شریک تھیں۔