پربھنی میں حضرت سید شاہ تراب الحق کی عرس تقاریب کو محدوداافراد کی موجودگی میں انجام دیاگیا

پربھنی:یکم فروری۔( ورق تازہ نیوز) پربھنی میں واقع عظیم صوفی بزرگ حضرت سید شاہ تراب الحق صاحب کی درگاہ تمام مذاہب کے اتحاد کی علامت ہے اور ضلع کے تمام لوگوں کے لیے عبادت گاہ ہے۔ ہم نے اس سال کوویڈ 19 کے انفیکشن کی وجہ سے ہر سال اس جگہ پر بڑی خوشی کے ساتھ منعقد ہونے والے عرس کی اجازت نہیں دی۔ تاہم ضلع کلکٹر آنچل گوئل نے کہا کہ ضلع انتظامیہ نے چند لوگوں کی موجودگی میں مذہبی اور روایتی ضروری رسومات کو انجام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج یکم فروری 2022 کو سہ پہر 3 بجے حضرت سید شاہ تراب الحق صاحب کے یوم ولادت کے موقع پر صندل کا آغاز ہوا۔

مسز آنچل گوئل، ضلع کلکٹرنے روایتی اندازمیںاپنے سر پر صندل کی کشتی اٹھائی اور درگاہ کے احاطہ میںپہنچی اوردرگاہ پر حاضری دے کر لوگوں کی صحت کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر راجیش کاتکر، ریزیڈنٹ ڈپٹی کلکٹر مہیش  وڈدکر اور دیگر معززین موجود تھے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading