پیرِ طریقت، صاحبِ اسانیدِ عالیہ، حضرت مولانا سید ضیاء الدین رحمانی مجددی کی ناندیڑ آمد

ناندیڑ:الحمد للہ! شہر ناندیڑ کے لیے یہ ایک نہایت مسرت و سعادت کا موقع ہے کہ پیرِ طریقت، صاحبِ اسانیدِ عالیہ، حضرت مولانا سید ضیاء الدین رحمانی مجددی صاحب (جدہ) دامت برکاتہم العالیہ جانشین و خلیفہ محدث سید شاہ فضل اللہ جیلانی(حفید و جانشین مولانا سید محمد علی مونگیری بانی دارالعلوم ندوۃ العلماء) ، مورخہ 20 نومبر 2026ء کی صبح سے 25 نومبر 2026ء کی شام تک شہر ناندیڑ میں قیام فرمائیں گے.

حضرت والا کے اس دورۂ ناندیڑ کے موقع پر شہر کے مختلف مقامات پر علمی، تحقیقی، اصلاحی اور حدیثی مجالس کا انعقاد عمل میں آئے گا، جن میں اہلِ علم و طلبۂ علومِ دینیہ کے لیے علمی و اصلاحی استفادے، اسناد و اجازات کے حصول، مجالس کا خصوصی اہتمام کیا جائے گا.

تمام علمائے کرام، مشائخِ عظام، طلبۂ علومِ دینیہ اور متعلقین سے گزارش ہے کہ حضرت والا کی آمد سے بھرپور استفادہ فرمائیں اور ان مبارک مجالس میں شرکت کو اپنے لیے باعثِ سعادت سمجھیں. مجالس کے مقامات، اوقات اور تفصیلات کا اعلان حسبِ ترتیب کیا جائے گا.