ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران شیر کا حملہ، نوجوان ہلاک

لاہور کے علاقے کاہنہ میں ایک نجی بریڈنگ فارم ہاؤس پر مبینہ طور پر ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے شیر کے حملے میں 19 سالہ نوجوان کی ہلاکت کے بعد پولیس نے واقعے کا مقدمہ شیر کے مالک اور ٹک ٹاکر کے خلاف درج کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ہلاک ہونے والے نوجوان نوجوان طٰہٰ کے والد منیر احمد کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ 11 نومبر کی شام تقریباً پانچ بجے پیش آیا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ نعمان حسن نامی شخص فارم ہاؤس پر آیا وہاں موجود ’شیر کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے لیے طٰہٰ کو بلایا۔‘ طٰہٰ اس فارم ہاؤس پر ملازمت کرتے تھے۔

ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ نعمان حسن نے ’شیر کو پنجرے سے نکلوا کر ویڈیو بنانا شروع کر دی‘ اور اس دوران ’اچانک شیر نے میرے بیٹے پر حملہ کر دیا۔‘منیر احمد کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق شیر کے حملے سے ان کا بیٹا شدید زخمی ہو گیا، جبکہ شور کی آواز سن کر فارم ہاؤس کے مالک فیاض عرف فیضی بھی وہاں آ گئے۔
بعض ویڈیوز میں بہت سے لوگ ان شیروں کے ساتھ تصاویر بنواتے یا ٹک ٹاک کی ویڈیوز بناتے ہوئے نظر آتے ہیں۔میاں ضیا شیروں کے بریڈر ہیں اور انھوں نے رائل وائلڈ لائف فارم کے نام سے لاہور میں اپنا فارم بنا رکھا ہے۔

انھوں نے بی بی سی کو بتایا تھا کہ ’شیر پالنے سے پہلے وائلڈ لائف محکمے کے لوگ آتے ہیں، وہ باقاعدہ انسپیکشن کرتے ہیں اور پھر آپ کو لائسنس لینا ہوتا ہے۔ اس کے بعد ہی آپ شیر پال سکتے ہیں اور وہ بھی صرف فارم کے اندر جو کہ رہائشی علاقے سے باہر ہوتا ہے۔‘

ایس او پیز کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ محکمہ وائلڈ لائف کی طرف سے دی گئی ایس او پیز کے مطابق شیروں کے لیے بریڈنگ فارم کا رقبہ کم از کم 10 ایکڑ ہونا چاہیے۔ ’ان کے لیے بنائے گئے انکلوژر یا پنجرے کی اونچائی کم از کم 12 فٹ ہونا ضروری ہے۔‘

ایف آئی آر میں درج کی گئی تفصیلات کے مطابق زخمی طٰہٰ کو نعمان حسن گاڑی میں ڈال کر سینٹرل پارک ہسپتال لے گئے جہاں ’میرا بیٹا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وفات پا گیا۔‘

مدعی منیر احمد کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ انھوں نے، ان کے دوسرے بیٹے ہاشم اور بھائی عبدالقیوم نے ’بچشمِ خود‘ یعنی اپنی آنکھوں سے دیکھا۔