ناندیڑ:لوک سبھاکی انتخابی سرگرمیوں کی تفصیلات» جانئے ووٹرس کی کل تعداد

ناندیڑ:11مارچ ( ورق تازہ نیوز)لوک سبھا انتخابات 2019 کے انتخابی پروگرام کا کل الیکشن کمیشن نے اعلان کردیا ہے۔ناندیڑحلقہ لوک سبھا میں 18اپریل کو دوسرے مرحلے میں رائے دہی عمل میں آرہی ہے۔

آج اسی ضمن میں تفصیلی معلومات دینے کیلئے ضلع ریٹرئنگ آفیسر و ضلع کلکٹر ارون ڈونگرے نے شام پانچ بجے پریس کانفرنس کاانعقاد کیاگیا تھا جس میں انھوں نے تمام تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ناندیڑحلقہ لوک سبھا میں 18اپریل کورائے دہی عمل میں آرہی ہے ۔ انتخابات کااعلامیہ 19مارچ کوجاری کیا جائے گا جس کے بعدسے پرچہ نامزدگیوں کے ادخال کاآغاز ہوجائے گا اور 26مارچ تک پرچے نامزدگی داخل کئے جاسکتے ہیں ۔اسکے دوسرے دن 27 مارچ کو پرچوں کی چھان بین ہوگی اور پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 29مارچ ہے ۔جس کے بعد امیدواروں کی قطعی فہرست جاری کرتے ہوئے انھیں انتخابی نشانیوں کی تقسیم کردی جائے گی ۔ڈونگرے نے بتایا کہ پہلی مرتبہ ای وی ایم مشینوں کے ساتھ ہی وی وی پیڈ مشینوں کابھی استعمال کیاجارہا ہے جس سے ووٹر کو یہ معلوم ہوجائے گاکہ اُس نے اپنی پسند کے ہی امیدوار کو ووٹ دیا ہے۔کل انتخابی پروگرام کے اعلان کے ساتھ ہی ناندیڑ ضلع میں بھی مثالی انتخابی ضابطہ اخلاق کا نفاذ عمل میں آچکا ہے ۔ ناندیڑحلقہ لوک سبھا میں ووٹرس کی تعداد 25لاکھ 2ہزار 247 ہے ۔

جس میں مرد ووٹرس 12لاکھ 99ہزار 652اور خواتین ووٹرس12لاکھ 2ہزار522 ہے ۔ ناندیڑ ضلع میں کُل 9اسمبلی حلقہ انتخاب ہے جس میں چھ اسمبلی حلقہ انتخاب کاناندیڑلوک سبھا حلقہ میں شمارہوتا ہے باقی کنوٹ اورحدگاو¿ں اسمبلی حلقہ انتخاب ہنگولی لوک سبھا حلقہ اور لوہا حلقہ انتخاب لاتور لوک سبھا حلقہ میں شامل ہے۔ انھوں نے کہا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر سختی کے ساتھ عمل آوری کی جائے گی ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading