ناندیڑ:تلوارسے وار کرکے جان سے مارنے کی کوشش
ناندیڑ:11مارچ ( ورق تازہ نیوز)شہر کے ائیرپورٹ پولس اسٹیشن حدود کے تری رتن نگر سانگوی میں کل دوپہر ایک شخص پرتلوار سے حملہ کرکے قتل کرنے کی کوشش کی گئی اوراسکی آنکھوں میں مرچی پاو¿ڈر ڈالنے کی کوشش کی گئی ۔ فریادی سمادھان کھنڈاگڑے آٹورکشہ ڈرائیور نے پولس اسٹیشن میںشکایت درج کروائی کہ 10مارچ کو دوپہر پونے پانچ بجے تری رتن نگر سانگوی میں کچھ افراد نے مل کر اُن پرتلوا رسے وار کرکے شدیدزخمی کردیا اس کے علاوہ کتی سے بھی وار کیااور آنکھوں میں مرچی پاو¿ڈر ڈال کر زبردست مارپیٹ کی ۔اس قاتلانہ حملہ کے بعد فریادی نے ائیرپورٹ پولس اسٹیشن سے ربط قائم کرکے اسکی شکایت درج کروائی ہے۔ پولس نے ملزمین کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 307ودیگر کے تحت مقدمہ کااندراج کردیا گیا ہے ۔
ناندیڑ:چوپالہ پر شراب کےلئے پیسے نہ دینے پر خنجر سے نوجوان پروار کردیا
ناندیڑ:11مارچ ( ورق تازہ نیوز)قدیم شہر کے چوپالہ علاقہ میں شراب کے لئے پیسے نہ دینے پرنوجوان پر خنجر سے وار کرکے شدیدزخمی کردیاگیا۔ اتوارہ پولس نے اس معاملے میں مقدمہ درج کیا ہے ۔ فریادی سنتوش بوروڈے نے شکایت درج کروائی کہ 9مارچ کو شب دس بجے چوپالہ میں شوبھم موبائیل شاپ کے سامنے ملزم نے اُس سے شراب پینے کے لئے پیسے مانگے لیکن فریادی نے دینے سے انکار کردیا جس کے بعد ملزم نے گالی گلوچ کرکے پٹائی کی اوراپنے پاس موجود خنجر نکال کر فریادی پر حملہ کردیا جس میں وہ شدید زخمی کردیا۔پولس نے فریادی کی شکایت پر ملزم کے خلا ف تعزیرات ہند کی دفعات 326‘324‘ 323‘ 504کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ۔پی ایس آئی چودھری مزید تفتیش کررہے ہیں۔
ناندیڑ:ہجوم میں موبائیل فون چوری کرلیا
ناندیڑ:11مارچ ( ورق تازہ نیوز)نیو مونڈھا میں کل ایک شخص کے جیپ سے موبائیل چوری کرلیاگیا ۔ شیخ وسیم اکرم ساکن ساٹھے چوک ناندیڑ نے شکایت درج کروائی کہ 9مارچ کوساڑھے پانچ بجے نیومونڈھا کے شنکر راو¿ چوہان ناگری بینک کے سامنے ہجوم تھا اس دوران کسی نے انکے جیب سے وی ویو کمپنی کا سولہ ہزار روپیوںکا موبائیل فون چور ی کرلیا ۔فریادی کو موبائیل چوری ہونے کا علم ہونے پرانھوںنے شیواجی نگر پولس اسٹیشن سے ربط قائم کرکے اسکی شکایت درج کروائی ۔