جلگاؤں میں مسلم تنظیموں نے پلوامہ حملے کی پرزور مذمت کی: اجلاس میں خواتین و طالبات کی کثیر تعداد نے کی شرکت

۔ جلگاؤں ١٥ ِفروری ٢٠١٩ ء (سعیدپٹیل کے ذریعے ) آج بروز جمعہ بعد نماز جمعہ شہر کے قدیم مسلم عیدگاہ وقبرستان میدان پر جمو کشمیر کے پلوامہ میں ہوۓ اب تک کے سب سے بڑے خودکش حملے کی شہرکی مختلف مسلم تنظیموں اور اداروں کی جانب سے پرزور مذمت کی گئی۔

اسکول کے طلباء وطالبات نے اس موقع پر ریلی کی شکل میں مذمتی نعرے بلند کۓ و اس سانحہ میں شہید نوجوانوں کے تئیں اظہارے ہمدردی و ان کے اہل خانہ کے رنج وغم میں برابر کے شریک ہونے کا اظہار کیا۔معزز حضرات نے فدائین حملے میں سی آر پی ایف پر ہوۓ حملے کو بزدلانہ حرکت اور افسوسناک بتایا۔

مذمتی اجلاس کی خصوصیت یہ رہی کی اس میں مسلم خواتین وطالبات کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر مذمتی اجلاس کی غرض وغائیت عیدگاہ ٹرسٹ کے سیکریٹری و ضلع منیاربرادری کے صدر فاروق شیخ نے پیش کی۔ ڈاکٹر راغیب احمد ،اشفاق پنجاری ،پروفیسر ڈاکٹر شجاعت علی ،پروفیسر ڈاکٹر فردوس شیخ ،ڈاکٹر عبدالکریم سالار ،الحاج عبدالغفار ملک ان حضرات نے اپنے بیان میں اس واقع کی پرزور لفظوں میں مذمت کیں۔رخسانہ سالار ،حاجرہ فاروق شیخ ، پروفیسر ڈاکٹر فردوس شیخ وغیرہ خواتین وپروفیسر چاند ،ایڈوکیٹ عامیر شیخ وغیرہ نے پاکستانی پرچم جلایا۔ریکھا دیوکر ،کہکشاں خان ،عائشہ باسط ،نسیم خان ،قدوس شیخ ،ندیم ملک ،عبدالعزیز سالار ،ابراھیم پنجاری ،ڈاکٹر رضوان ،ذکی پٹیل ،فہیم پٹیل ،اشفاق پٹھان ،اقبال شاہ ،مظہر شیخ ،پروفیسر یوسف پٹیل ،راجیش بھامرے ،پروین ٹھاکرے ،نریندر چوہان ،شالیگرام رانے ،سمیرشیخ ،لیاقت علی ،سلیم میمن ،عظمی شیخ ،فرحین چاند ،ثانیہ شیخ ،نصرت کامل ،فاطمہ جبار ،شفا آصیف ،آرزو افروز ،گلناز دیشمکھ ،بشرہ سید ،غزالہ پروین وغیرہ مختلیف تنظیموں اور اداروں سے منسلک مرد و خواتین نے اپنی موجودگی درج کیں۔ اس مذمتی اجلاس میں مسلمانان جلگاؤں شہر نے کثیر تعداد میں شرکت کی.

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading