ناندیڑ:15فروری ۔(ورق تازہ نیوز)
کل پلوامہ( جموں کشمیر) میں دہشت گردوں کے حملے میں تقریبا 47 فوجی جوانوں کی دردناک موت ہوگئی ان جوانوں میں شامل چھ فوجیوں نے مدکھیڑ کے سی آر پی ایف کیمپ میں اپنی تربیت مکمل کی تھی´۔دس دن قبل ہی یہ جوان اپنی تربیت مکمل کرنے کے بعد کشمیر روانہ ہوگئے تھے ۔ ان جوانوں تمل ناڈو کے جی سبرامنیم ‘کرناٹک کے ہیم راج مینا‘اڑیسہ کے پرسنن ساہو‘ بہار کے رتن کمارٹھاکوراور مدھیہ پردیش کے اشونی شامل ہیں۔