نئی دہلی: 16فروری( نمائندہ خصوصی )آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کی جانب سے کانسٹیٹیوشن کلب میں عالمی یونانی میڈیسن ڈے کے موقع پر قومی سمینار بعنوان ویلفیئر آف یونانی ڈاکٹرز کا انعقاد عمل میںآیا ۔جس میں یونانی کے فروغ میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔پروفیسر مشتاق احمد نے سمینار کی صدارت کرتے ہوئے استقبالیہ پیش کیا اوریونانی کے فروغ اور اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر سید فاروق سابق سیکرٹری آیوش حکومت ہند‘اجیت شرن ‘ جب کہ مہمان ذی وقار کی حیثیت سے پروفیسر محمد اختر صدیقی ‘ڈاکٹر عطا اللہ شریف صاحب مرکزی نائب صدر اور سابق ڈائریکٹر (سی سی آر ایم حیدرآباد تلنگانہ) اور ڈاکٹر م ۔افضل نے شرکت کی۔ اس موقعے پر مہمانوں کے ہاتھوں حکیم محمد احمد خان صاحب دہلی( ڈاکٹر ایم اے یوا عظمی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ)‘ ڈاکٹر محمد شفا سری لنکا( حکیم ابن سینا انٹرنیشنل ایوارڈ برائے علم لادویہ) ڈاکٹر محمد نظام الدین کلکتہ (حکیم ضیافت اللہ امروہی ایوارڈ برائے طبابت )ڈاکٹر سید محمد حسان نگرامی لکھنو(علامہ کبیروالدین ایوارڈ برائے علمی و تالیف خدمات) ڈاکٹر مصباح الدین اظہر علی گڑھ‘ ڈاکٹر عبدالرزاق ایوارڈ برائے تحقیق طب یونانی‘ ڈاکٹریش بیر گہلوت ‘میوات‘ حکیم اجمل خان ایوارڈ برائے فروغ طب یونانی‘ڈاکٹر ساجد نثار جودھپور( حکیم مومن خان مومن ایوارڈ برائے ادب ۔ڈاکٹر عبدالحسیب دہلی( حکیم الیاس خان شیرانی ایوارڈ برائے تحریک طب یونانی)‘ ڈاکٹر وسیم اختر دہلی حکیم عبدالحمید ایوارڈ ترویج طب یونانی‘ ڈاکٹر ضیاء الرحمن دہلی حکیم عبدالعزیز ایوارڈ برائے طبی خدمات) کے علاوہ 27ریاستوں میں قائم طبّی کانگریس سے وابستہ ان نوجوان طبیبوں کو اسٹار آف یونانی میڈیسن کے ٹائٹل سے نوازا گیا ۔جن میں عزیزبقائی صاحب دہلی‘ حکیم محمد حسام الدین طلعت صاحب جنرل سیکرٹری آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس تلنگانہ ‘ڈاکٹر نہال احمد صاحب ‘ڈاکٹر ایس کے ایل حمید الدین صاحب تامل ناڈو ‘ڈاکٹر صلاح الدین‘ ڈاکٹر سلمان خان‘ ڈاکٹر عبدالسلام ‘ڈاکٹر مجیب الرحمن صاحب جنرل سیکریٹری طبّی کانگریس مغربی بنگال‘ ڈاکٹر محمد ہارون ‘حکیم ریاض احمد‘ ڈاکٹرارشد غیاث‘ڈاکٹر عبداللہ بیگ صاحب ٹاملناڈو‘حکیم یاسر قریشی‘ڈاکٹر اعجاز علی ‘ڈاکٹر ایس ایم یعقوب ناگپور‘ ڈاکٹر آنند پرساد موریہ ڈاکٹر ‘ عبدالسلام خانن ‘صلاح الدین عمران‘ جلیس احمد ‘محمد نوشاد‘ محمد عمران قنوجی نئی دہلی‘ حکیم ارشاد الاسلام ‘اویس گورکھپوری مقبول حسن کے نام قابل ذکر ہیں۔ اس موقع پر مہمانوں کے ہاتھوں آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس نئی دہلی زیر اہتمام شائع ہونے والا یادگار مجلہ خصوصی گوشہ( پروفیسر سعید عثمانی حیات وخدمات )کا رسم اجراءعمل میں آیا۔اس تقریب کو کامیاب بنانے میں حکیم ارباب الدین ‘ ڈاکٹر سید ظفر حسن صاحب ‘ڈاکٹر منہاج الدین خان میڈیکل حیدرآباد تلنگانہ ‘ڈاکٹر غلام احمد صدر آل انڈیا یونانی طبی کانگریس حیدرآباد تلنگانہ‘ حکیم مرزا صفی اللہ بیگ کنوینئر تلنگانہ طبی کانگریس ‘ڈاکٹر سمیع الدین متین نائب صدر طبی کانگریس ‘ڈاکٹر جہانگیر نائب صدر طبی کانگریس تلنگانہ‘ ڈاکٹر ریاض الدین خان کرنول‘ ڈاکٹر روحی‘ مولوی افروز عالم قاسمی‘ حکیم مظفر خان صاحب‘ حکیم محمد حسن سابق صدر فارمیسی ونگ تیلنگانہ ‘ ڈاکٹر عائشہ رضا ‘کے ایم سمیع صاحب تلنگانہ وہ دیگر کے نام قابل ذکر ہیں ۔اس کانگریس کے اختتام پر پروگرام کے روح رواں ڈاکٹر سید احمد خان صاحب مرکزی جنرل سیکریٹری آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس نئی دہلی نے سبھی میں ملک بھر سے آئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔