اسرائیلی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہو چکی ہے اور ملکی میڈیا کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کو مجموعی طور پر 67 نشستیں حاصل ہوئی ہیں۔
وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کا اتحاد پارلیمان میں سب سے بڑا بلاک بن کر ابھرا، تاہم وہ حکومت سازی کے لیے درکار 61 نشستوں کی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ لیکوڈ پارٹی نے 27 نشستیں حاصل کیں، جبکہ نیتن یاہو کے پورے اتحاد کی نشستوں کی تعداد 53 رہی۔
یہ نتیجہ 2022 کے انتخابات کے مقابلے میں نیتن یاہو کے اتحاد کے لیے ایک دھچکا ہے، جب اس کے پاس 64 نشستیں تھیں۔
دوسری جانب نیتن یاہو کے اہم حریف گاڈی آئزنکوٹ کی یشار پارٹی نے 21 نشستیں حاصل کیں۔ ان کے اتحادیوں سمیت اپوزیشن بلاک کے پاس 48 نشستیں ہیں، تاہم اگر فلسطینی اکثریتی آبادی کی نمائندہ جماعتیں تعاون پر آمادہ ہو جائیں تو آئزنکوٹ کے حکومت بنانے کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔
حتمی نتائج کے بعد اسحاق ہرزوگ اس سیاسی رہنما کو حکومت سازی کی دعوت دیں گے جس کے بارے میں وہ سمجھتے ہوں گے کہ اس کے پاس مخلوط حکومت قائم کرنے کے بہتر امکانات ہیں۔
ووٹوں کی گنتی کے بعد کس پارٹی کو کتنی نشتیں ملیں؟
لیکوڈ: 27 نشستیں
یشار: 21 نشستیں
یاحاد: 12 نشستیں
جوائنٹ لسٹ: 11 نشستیں
دی ڈیموکریٹس: 8 نشستیں
راعم: 8 نشستیں
یسرائیل بیتینو: 7 نشستیں
اوتزما یہودیت: 7 نشستیں
یونائیٹڈ توراہ جوڈازم: 7 نشستیں
شاس: 6 نشستیں
ریلیجس زائینزم: 6 نشستیں