دو پہیہ گاڑی کو کٹ مارنے کے معاملے پر گنگا چال میں واردات، وزیرآباد پولیس نے 3 افراد کو حراست میں لیا، 2 کی تلاش جاری
ناندیڑ :29/اکتوبر (ورق تازہ نیوز)ناندیڑ شہر کے وزیرآباد پولیس اسٹیشن کی حدود میں بدھ کی رات دو پہیہ گاڑی کو کٹ مارنے کے معمولی تنازع پر ایک 17 سالہ نوجوان کو تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کرکے قتل کردیا گیا۔ یہ واردات گنگا چال علاقے میں پیش آئی۔ اس معاملے میں وزیرآباد پولیس نے 3 افراد کو حراست میں لیا ہے، جبکہ دیگر 2 افراد کی تلاش جاری ہے۔
پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق، نلہ گٹہ چال علاقے میں رہنے والے سدھارتھ عرف دھیرج ویجناتھ تھورات، عمر 17 سال، کا بھیم گھاٹ علاقے کے چند نوجوانوں کے ساتھ دو پہیہ گاڑی کو کٹ مارنے کی وجہ سے تنازع ہوگیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ اسی تنازع کے دوران 5 افراد نے سدھارتھ عرف دھیرج پر تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔
حملے میں شدید زخمی نوجوان کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس کی موت ہوگئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی وزیرآباد پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی۔
اس معاملے میں پولیس نے اب تک 3 افراد کو حراست میں لیا ہے، جبکہ واردات میں ملوث دیگر 2 افراد کی تلاش کی جارہی ہے۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔