ناندیڑ:محمد شکیل احمد شاہین میٹل برتن والے کا انتقال

ناندیڑ: 30/اکتوبر ۔ (ورق تازہ نیوز)پیلی بلڈنگ، ناندیڑ کے معروف شاہین میٹل برتن والے محمد شکیل احمد کا انتقال ہوگیا ہے۔ ان کے انتقال کی اطلاع سے متعلقین، عزیز و اقارب اور احباب میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بروز جمعہ بعد نمازِ عصر فتح گنج، خان نواب میں ادا کی جائے گی۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو نور سے منور فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے.آمین ثم آمین۔