جلگاؤں (سعیدپٹیل )عالمی یوم خواتین کے موقع پر یہاں کی سماجی وفلاحی کاموں میں پیش پیش رہنے والی منیار برادری نے شہرکے تانبہ پورہ علاقہ میں واقع تڈوی برادری سماج ہال میں عالمی یوم خواتین کااہتمام کیاتھا۔اس تقریب میں تڈوی سماج کی تین نواجوان بیواؤں ،رخسانہ جمشیر تڈوی ،بانو سرفراز تڈوی اور نکہت حسن تڈوی ان بہنوں کو سلائ مشین دےکر روزگار میں خودکفیل بننے کےلۓ حوصلہ بخش کام کیا۔سلائ مشینوں کی تقسیم پنچ باٹلینگ کے ظفرشیخ ،جامع مسجد کےٹرسٹی سیدچاند اور منیاربرادری کےصدر فاروق شیخ کےہاتھوں کی گئ۔اس موقع پر برادری کے طاہرشیخ ،الطاف شیخ ،سلیم انعامدار ،آدیواسی بھیل مھیلا منڈل کی صدر رفیہ تڈوی ،چھایا تڈوی ،نسیم تڈوی ،ممتاز تڈوی ،تنوجہ تڈوی ،سیماجمعدار موجود تھیں ۔قبل ازیں فاروق شیخ انھوں نے عالمی یوم خواتین کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔سلیم انعامدار نے روزگارکے مواقعوں کی معلومات دی۔پروگرام کی غرض وغائیت رفیہ تڈوی نےپیش کیں۔نظامت چھایا تڈوی نے کیں۔