روش کمار کا بلاگ: لندن میں نیرو کا مودی مودی ہو جانا اور میرا نیرو کو خط لکھنا

پیارے نیرو مودی

لندن میں تم کو لندنر کی طرح دیکھ کر اچھا لگا۔ وہاں تم کتنے کول لگ رہے تھے۔ ہر بات پر نو کمینٹ کہے جا رہے تھے۔ ٹیکسی کھوجتے دیکھا تو تھوڑا دکھ ہوا۔ تمہارے پاس اپنی کار کیوں نہیں ہے۔ سپر پاور انڈیا کا نیرو مودی لندن میں ٹیکسی تلاش کریں مجھے ٹھیک نہیں لگا۔ بھارت میں کرپٹ ہونے کی یہی تو شان ہوتی ہے، جو کرپٹ ہوتا ہے اسے سب ملتا ہے۔ عہدہ ملتا ہے، کنیکشن ملتا ہے، کاروبار ملتا ہے۔ مکان گاڑی تو ایکسٹرا چیزے ہیں۔ تم ایک کار لے ہی لو۔ اگر ہے تو اچھی بات ہے۔

تمہارا چہرہ بجھا بجھا ہوا لگ رہا تھا۔ شکر ہے که تمہارے 8 لاکھ کے جیکٹ نے ہم سب کی شان بچا لی۔ ہمارا بھگوڑا بھی 8 لاکھ کا جیکٹ پہن کر گھوم رہا ہے، اس سے مستقبل کے تمام بھگوڑوں کا حوصلہ بڑھے گا۔ ٹیلگراف کا رپورٹر بتا رہا تھا که تم نے ہیرے کا کاروبار شروع کر دیا ہے۔ بہت اچھا کیا۔ تم نے اپنے پیسے سے جن لوگوں کو کرتے پہنائے، وہ یہاں کافی موج میں ہیں۔ ٹھاٹھ سے ہیں۔ اپنے کاروبار میں لگے ہیں۔ اسلئے تمہیں بھی ٹھاٹھ سے رہنا چاہئیے اور کاروبار کرنا چاہئیے۔ پیسہ کماتے رہو، یہی سارے لوگ تمہارے پاس پھر آئینگے۔

یہ زیادہ تم کو دھمکائیں تو انکے نام لے لو جن کے بارے میں تم نے ڈائریوں میں لکھا ہوگا۔ پھر دیکھنا وہ لندن بھاگے بھاگے آئینگے۔ تھوڑا تم بھی مزے لیا کرو۔ چہرے کی اداسی چلی جائیگی۔ تمہاری داڑھی ٹھیک ہے۔ فیشن میں بھی ہے۔

اگر تمہارے پاس 8 لاکھ والے دو چار جیکٹ ایکسٹرا ہیں تو میرے لئے لے آنا۔ اسکی بازو پر میرا نام لکھوا دینا۔ ٹھیک سے لکھوانا۔ تاکہ نیان لائٹ میں میرا نام چمکے۔ میں نیلام نہیں کرونگا۔ خود پہنونگا اور کناٹ پلیس میں گھومونگا۔ 8 لاکھ کے جیکٹ میں اولا والے کو بلاؤنگا۔ چکر پر چکر لگاؤنگا۔

تمہیں بالکل شرم نہیں کرنی چاہئیے۔ تم جیسے نیرووں، مودیوں، مالیاؤں، میہلوں نے بھارت کی سیاست کو مکمل کیا ہے۔ تم لوگ نہ ہوتے تو غریب بول کر غریبی بیچنے والے نیتا منچ کیا گھر کے سٹول پر کھڑے نہ ہو پاتے۔ تم جیسوں نے بھارت کی سیاست میں غریبوں کو موقع دیا ہے۔ تمہاری مدد سے وہ سرکار بنے ہیں۔ تمہیں اپنے تعاون پر پھر سے سوچنا چاہئیے۔ دنیا کو بتانا چاہئیے که کس کس دل کو سنچت کیا ہے۔ اسلئے بدعنوانی کے لئے اپنے دن خراب مت کرو۔

لندن میں لندنر کی طرح رہو۔ نو کمینٹ کہو مگر اپنی کار میں گھومو۔ تھوڑی انگلس بولا کرو۔ اچھا لگتا ہے که 8 لاکھ کے جیکٹ والا انگلس بھی بولتا ہے۔

تمہاری نیروتا بنی رہے۔ تم موج کرو۔ سارے بدعنوان ادھر بھی موج کر رہے ہیں۔ چل یار۔

رویش کمار

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading