جلگاؤں ١٢ ِفروری. (سعیدپٹیل )گذشتہ شب تقریباً ڈھیڑ بجے کے قریب قومی شاہراہ نمبر چھ پر جلگاؤں سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر نصیرآباد کے قریب کپور پیٹرول پمپ کے نزدیک لگژری بس اور ٹرک کی آمنے سامنے ٹکر ہونے سے زبردست حادثہ پیش آیا۔اس حادثے میں تین افراد ہلاک جبکہ بیس افراد زخمی بتاۓ گۓ ہیں۔یہ حادثہ شاہرہ کی چوڑائی کے کام کی غلط منصوبہ بندی کی وجہ سے ہونےکی وجہ بتائ جارہی ہے۔اس تعلق سے تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ نمبر چھ پر نصیرآباد کےپاس کپور پٹیرول پمپ کے نزدیک شب میں تقریباً ڈھیڑ بجےایوت محل سے سورت جانے والی لگژری بس( نمبر جی جے انیس ایکس پچیانوے چھیانوے )اور گجرات سے امراوتی کی جانب جانے والا لوہے کے پائیپ سے بھرا ٹرک (نمبر جی جے بارہ بی ٹی پچیس ننیانوے )ان دونوں کے درمیان آمنے سامنے ڈرایور کی جانب سے زبردست تصادم ہوا۔جس میں دونوں گاڑیوں کی کیبین کا چکناچور ہوگئ۔لگژری بس میں سوار مسافروں میں سے بیس مسافر زخمی ہوۓ ہیں۔ان زخمیوں میں لگژری کا ڈرایور اور کلینر شامل ہیں۔اس موقع پر پیٹرول پمپ اور قریب کی ہوٹل جمبھشکتی کے ملازمین نے نصیرآباد پولیس اسٹیشن کو اس حادثے کی فوراً اطلاع دی۔اس حادثے میں نیربھے پرتاپ سنگھ کی علاج کے دوران موت ہوئ ،ٹرک ڈرایور راجورام چودھری جاۓ حادثے پرہی موت ہوگئ جبکہ لگژری ڈرایور شنکر پٹیل کی آج صبع اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئ ۔لگژری بس کے زخمی مسافروں کو ڈاکٹر الہاس پاٹل میڈیکل کالج میں علاج کے لۓ بھرتی کیا گیا ہیں۔ نصیرآباد پولیس اسٹیشن میں اس حادثے کا پنچ نامہ کرکے حادثہ درج کیاگیاہے۔جاۓ حادثے پر رات دو بجے سے صبع تک آمدورفت کانظم متاثر رہا۔نصیرآباد پولیس اسٹیشن کے اے پی آی سچین باگل ،پی ایس آی ہیورکر ،راجو سالونکھے ،ونود سیٹھ ،سنتوش اندا ،کرن باوسکر وغیرہ پولیس اہلکاروں نے جاۓحادثہ کا ٹرفیک نظام درست کیا۔