بھیونڈی :برسوں بعد نائیگاوں سمشان بھومی میں پانی کی فراہمی سے عوام میں خوشی کی لہر

بھیونڈی ( شارف انصاری):- بھیونڈی شہر کارپوریشن علاقے میں واقع نائیگاوں سمشان بھومی میں گزشتہ کئی برسوں سے پانی کی سہولت دستیاب نہیں تھی ۔ جس سے شہریوں کو آخری رسومات ادا کرنے کے لئے باہر سے پانی لانا پڑتا تھا ۔جس سے لوگوں کو بہت پریشانی ہو رہی تھی ۔ سمشان بھومی میں پانی کی مانگ کو لے کر مقامی شہریوں کے ساتھ کانگریس او بی سی محکمہ کے صدر اننتا پاٹل بار بار خط و کتابت کر عرضداشت دے کر میونسپل کمشنر اور محکمہ پانی فراہمی سے برسوں سے مطالبہ کرتے آ رہے تھے ۔

بھیونڈی ممبئی ممبرا کی خبریں واٹس ایپ پر حاصل کرنے کیلئے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کریں کلک کریں

مقامی سمشان بھومی میں شہریوں کی تکلیف کو نوٹس میں لے کر میونسپل کمشنر منوہر ہیرے نے کارپوریشن کے محکمہ پانی فراہمی کو سمشان بھومی میں نل کے ذریعہ پانی فراہم کرنے کا حکم دیا تھا ۔ جس کے مطابق کارپوریشن واٹر سپلائی محکمہ کے ایگزیکٹو انجینئر لکشمن گائیکواڑ نے 5 ہزار لیٹر صلاحیت والی پلاسٹک کی ٹانکی فراہم کر کے اس کے ذریعہ پانی سپلائی شروع کردی ہے ۔ جس سے نائیگاوں علاقے کے ہزاروں لوگوں کو سمشان بھومی میں پانی کی سہولت ملنے سے آخری رسومات کی ادائیگی میں ہونے والی پریشانی دور ہوگئی ہے ۔ میونسپل کمشنر کے نائیگاوں سمشان بھومی میں پانی فراہم کرائے جانے پر علاقے کے ہزاروں شہریوں میں خوشی کی لہر پھیل گئی ہے ۔ مقامی شہریوں اور کانگریس لیڈر اننتا پاٹل نے خوشی کا اظہار کر میونسپل کمشنر منوہر ہیرے کے اس اقدام کی سراہنا کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading