اورنگ آباد: جونیئر انجینئر تقرری امتحانات کی منصوبہ بندی صفر امیدواروں کو پریشانی کا سامنا‘ کارپوریشن انتظامیہ بدنام‘باروال کا الزام

اورنگ آباد:(جمیل شیخ): جونیئر انجینئرس کے تقررات کے لئے گئے امتحانات میں منصوبہ بندی صفر ہونے کے سبب امیدواروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جس سے میونسپل کارپوریشن کی بدنامی ہوئی ہے یہ الزام اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن گجانن باروال نے لگایا۔ اور اس معاملہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ میونسپل کارپوریشن کے سول ڈپارٹمنٹ میں ۱۱ جونیئر انجینئرس کے تقررات کے لئے حال ہی میں اے ایم سی انتظامیہ نے خواہشمند امیدواروں کا تحریری امتحان لیا تھا۔ اس امتحان میں ۵۹۰۲ امیدواروں نے شرکت کی تھی مگر میونسپل افسران مناسب منصوبہ بندی کرنے میں چوک گئے اور تین تین اور چار چار طلبہ کو ایک بنچ پر بٹھایاگیا جس کے سبب امیدواروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

حالانکہ متعلقہ افسران اس معاملہ میں ٹرانسپرینس برتنے کا دعویٰ کررہے ہیں۔ مگر کئی امیدواروں نے اس طریقہ کار پر سنگین الزامات لگائے جس سے میونسپل کارپوریشن کی بدنامی ہوئی ہے۔ لہذا اس معاملے کی تحقیقات کرواکر خاطی افسران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ یہ مطالبہ سینئر کارپوریٹر گجانن باروال نے آج منعقدہ اسٹینڈنگ کمیٹی کی میٹنگ میں لگایا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading