-
میئر جاوید دلوی نے مثالی اساتذہ کے انعامات کو میونسپل اسکولوں کے تابناک مستقبل کی نقیب سے تعبیر کیا۔
بھیونڈی ( شارف انصاری ):-ماہ فروری میں عموما اسکولوں میں طلباکی ہمہ جہت ترقی کے لیے مختلف تدریسی اور غیر تدریسی سرگرمیوں کا انعقاد ہوتا ہے۔اسی کے تحت بھیونڈی میونسپل محکمۂ تعلیم کے سی آرسی ۴ کے ۱۲ میونسپل اسکولوں کھیلوں کے مقابلے اور ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد بڑے پیمانے پر کیا گیا،
سی آر سی ۴ کے کیندر پرمکھ شعیب مومن نے اس بابت بتایا کہ کیندر کی کل ۲ ۱ میونسپل اسکولوں میں ۷۰۰۰ ہزار طلبا زیر تعلیم ہیں، مورخہ ۲۵ اور ۲۶ کو ۱۳۰۰ طلبا و طالبات نے کھیل کے مقابلوں میں حصہ لیا ،جس میں ۵ اجتماعی اور ۹ انفرادی کھیل شامل تھے ،میونسپل کارپوریشن اسکول نمبر ۷۰ کے وسیع میدان پر منعقد ان کھیلوں کے مقابلوں کا کامیاب انعقاد کرنے کے لیے تمام ۱۲ اسکولوں سے صدرانسا انصاری،عرفان سر،عبدالکریم شیخ،سعدی سر،حسین سر،صابرسر،پیر محمد سر،رضوان سر،اقبال شکلرگر سر،زکی شیخ،جاوید خان اور نعیم سر نے کھیولوں کے کارڈینٹرس کی ذمہ داری بحسن خوبی نبھائی اور دو دن تک بڑی محنت اور بہترین منصوبہ بندی کے ساتھ کھیلوں کے مقابلے منقعد کرنے میں اہم رول نبھایا۔۷۰ نمبر اسکول کی صدر معلمہ عزیزہ سید کے ساتھ پورے اسٹاف نے پروگرام کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا۔
مورخہ ۲۷ فروری کو کھییلوں کے مقابلے کے انعامات اور ۱۲ اسکولوں کے ثقافتی پروگرام منقعد کیے گئے جس میں اسکول نمبر ۱۸ کے سوچھتا ابھییان،اسکول نمبر ۶۲ سے ایم آرکا ٹیکہ اور اسکول نمبر ۷۰ کے حب الوطنی گیت کو کافی سراہا گیا،اس ثقافتی پروگرام میں تمام اسکولوں کے ۱۸۰ طلبا و طالبات نے حصہ لیا جن کی اداکاری اور ہنر دیکھنے لیے ہزاروں کی تعداد میں اساتذہ اور سرپرست موجود تھے۔
اس پروگرام کو کامیاب کرنے میں مقامی کارپوریٹر عارف خان نے خصوصی رول ادا کیا جبکہ مہمانان میں شہر کے مہاپور جاوید غلام محمد دلوی،ڈپٹی کمشنر پنڈری ناتھ ویکھنڈے،پرشاسن ادھیکاری سنیل جھڑکے، گٹ نیتا حلیم انصاری، کارپوریٹر ذاکر مرزا،معاون کارپوریٹر ابوسفیان شیخ اور بڑی تعداد میں عمائدین شہر موجود تھے۔
اس موقع پر مہاپور جاوید دلوی نے کہا کہ مثالی اساتذہ کے ایوارڈ سے تمام اساتذہ میں ایک مثابقت کا ماحول پیدا ہوگا جس سے کارپوریشن کی اسکولوں کا معیار اور بہتر ہوگا،انہوں نے مسقتبل میں اس قسم کے پروگرام کے زریعے کارپوریشن اسکولوں میں انقلاب آنے کی امید ظاہر کی ۔اس موقع پر مہاپور جاوید دلوی کے ہاتھوں سی آر سی ۳ کی ۱۲ اسکولوں سے مثالی اساتذہ کا ایوارڈ دیا گیا۔

اسکول نمبر ۱۵ کی صد معلمہ شاہ نذہت کو انتظامیہ اور تعلیمی خدمات نیز حکومت کی تمام پالیسی کو بہتر طریقے سے اپنی اسکول میں عمل پیرا کرانے کے لیے بہترین صدر معلمہ کا ایوارڈ دیا گیا اسی طرح اسکول نمبر ۱۵ سے شیخ فرحت عبد الخالق،اسکول نمبر ۲۲ سے صبیقہ اسرار، اسکول نمبر ۶۲ سے کرمے یاسمین، اسکول نمبر ۶۹ سے عمران پٹھان، اسکول نمبر ۷۰سے وسیم مومن،اسکول نمبر ۷۹ سے شیخ نظیر،اسکول نمبر ۸۱سے پیر محمد غیاث الدین، اسکول نمبر ۸۲ سے شاہ ہماارم،اسکول نمبر ۸۳ سے توصیف الرحمان محمد ایاز،اسکول نمبر ۸۴ سے شاہ نذہت آرا، اسکول نمبر ۱۰۰ سے محمد اعجاز محمد ایاز اور اسکول نمبر ۱۰۱ سے ناذیہ پروین مس کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔اس پروگرام میں بھیونڈی کارپوریشن کی سطح پر الگ الگ ضمرے میں خصوصی خدمات کے اعتراف میں کچھ اساتذہ کو انعامات سے نوازا گیا ہے۔ اساتذہ کے تکنیکی لحاظ سے رہبری کرنے لیے اور اتحاد قائم رکھنے کی خصوصی خدمات کے لیے انیس علیم الدین مومن کو،اساتذہ کی تربیت اور کارپوریشن کے پروگرام کی بہترین منصوبہ بندی کے لیے عبدالکریم شیخ کومونسپل اساتذہ کی تنخواہ اور میڈیکل کے میدان میں رہبری کے لیے انصاری ناصر ذاہد حسین کو،اساتذہ کے مسائل کو کارپوریشن اور حکومت سے حل کروانے کے لیے اسلم چھوٹے خان کو،تعلیمی محکمہ میں آن لائن کام میں آنے والی دشواریوں کو حل کرنے کیلیے ناظم شیخ کو،نامسائد حالات میں چھوٹی سی اسکول کے زریعے اردو کی خدمت انجام دینے کے لیے اقبال انصاری کو،بہترین تدریس اور طلباکہ ہمہ جہت رہنمائی کے لیے جاوید عزت اللہ کو، کارپوریشن اسکولو ں میں ثقافتی پروگرام کو نئی پہچان دینے کے لیے مومن شاکرہ کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا ہے۔