ملٹی سروسیس پر پولس کا چھاپہ‘جعلی دستاویز سمیت مالک گرفتار

اورنگ آباد:(جمیل شیخ): جنسی پولس نے ایک ملٹی سروسیس پر چھاپہ مارا اور دو افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبصے سے جعلی دستاویز ضبط کئے پولس کو اطلاع ملی تھی کہ کراڑ پورہ میں جنتا ملٹی سروسیس کے نام سے ایک آفس چل رہا تھا جہاں رہائشی سرٹیفکیٹ انکم سرٹیفیکٹس اور دیگر جعلی دستاویز تیار کرکے شہریان کو ٹھگا جارہا تھا لہذا انسپکٹر شیام سندر وسورکر پی ایس آئی رفیع شیخ شیخ ہارون سنجئے گائوندے گنیش ناگرے سنیل جادھو اور دیگر پولس ملازمین نے وہاں چھاپہ مارا اور جعلی دستاویز سمیت کمپیوٹر پرنٹر زیراکس مشین اسٹیمپ اور دیگر اشیاء ضبط کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرلیا جن کے نام عرفان خان اور سیف خان بنائے جارہے ہیں ملزمین سے مزید پوچھ تاچھ پولس کررہی ہیں۔

Leave a comment