اورنگ آباد:ہرسول میں پروسیسنگ سینٹر کی وجہ سے کنوﺅں کا پانی زہر آلود

اورنگ آباد:(جمیل شیخ): ہرسول میں بنائے گئے پروسیسنگ سینٹر کی وجہ سے کنوﺅں کا پانی زہر آلود ہورہا ہے اور وہاں کتوں کی بہتات ہوگئی ہے۔ جو اطراف کے کھیتوں میں اگائی گئی فصلوں کو نقصان پہنچارہے ہیں.

لہذا میونسپل انتظامیہ کے خلاف رفیق حسن خان پٹھان نامی شخص نے ہرسول پولس اسٹیشن میں تحریری شکایت دی ہے۔ ہرسول کے ساکن رفیق حسن خان پٹھان نے نمائندہ کو بتایا کہ جس وقت میونسپل انتظامیہ کی جانب سے ہرسول علاقہ میں پروسیسنگ سینٹر بنایا جارہا تھا علاقہ کے ساکنان نے اس کی پرزور مخالفت کی تھی مگر پولس کی مدد سے اے ایم سی انتظامیہ نے وہاں پروسیسنگ سینٹر قائم کیا اور ساکنان کو یہ یقین دلایا تھا کہ وہاں محفوظ طریقے سے کچرے کو ضائع کیا جائیگا اور اس سے کھاد اور دیگر بائی پروڈکٹس بنائے جائیں گے میونسپل انتظامیہ اس بات کا خاص خیال رکھے گا کہ کچرے کی وجہ سے آوارہ کتے ڈیرہ نہ ڈالنے پائیں۔ مگر متعلقہ افسران نے شہریان سے کیاگیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا اور وہاں بنایاگیا شیڈ ٹوٹ گیا اور اب وہاں کچرے کے ٹیلے بن گئے ہیں جس پر آوارہ کتے ڈیرہ جمائے ہوئے ہیں۔

یہی خونخوار کتے اطراف کے کھیتوں میں گھس کر فصلوں کو نقصان پہنچارہے ہیں کچرے کی وجہ سے وہاں موجود سرکاری کنوﺅں کو پانی آلودہ ہوچکا ہے۔ اور اطراف کے ساکنان کی صحت کو خطرہ لاحق ہے لہذا شہریان کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے میونسپل افسران کے خلاف انھوں نے ہرسول پولس اسٹیشن میں تحریری شکایت درج کروائی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading