اورنگ آباد:(جمیل شیخ): اورنگ آباد شہر میں ڈرینج تبدیلی پروجیکٹ سسٹم کے تحت نہ صرف نئی ڈرینج پائپ لائن بچھائی گئی بلکہ اس پائپ لائن کے ذریعہ گندہ پانی شہر میں موجود مختلف ایس ٹی پی پلانٹ تک پہنچایا جارہا ہے۔ لیکن جگہ جگہ اس پانی کی چوری کرکے کسان اپنے کھیتو ںمیں اس گندے پانی سے سبزیاں اگارہے ہیں جس کے زہریلے ہونے کا خدشہ ہے۔
عدالت نے اس معاملے میں گندے اورزہریلے پانی کی چوری روکنے اور اس پانی سے سبزی اگانے والو ںکے خلاف سخت کاروائی کرنے کی ہدایت میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کو دے رکھی ہے جس کے تحت آج چکل تھانہ علاقہ میں پانی چوری کی شکایت موصول ہونے پر وارڈ انجینئرایس این جادھو اپنے عملہ کے ساتھ کاروائی کرنے پہنچے وہاں کسانوں نے ان پر پتھراﺅ کردیاچکل تھانہ ایم آئی ڈی پولس اس معاملہ کی باضابطہ شکایت کردی گئی ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق اورنگ آبادشہر میں مرکزی حکومت کی اسکیم نگر اتھان کے تحت ڈرینج سسٹم تبدیلی پروجیکٹ شروع کیاگیا ہے اس پروجیکٹ کے تحت شہر کے مین ڈرینج پائپ لائن تبدیل کئے گئے اسی طرح مختلف مقامات پر تین ایس ٹی پی پلانٹ تیار کرکے اس پائپ لائن کا پانی ان ایس ٹی پی پلانٹ تک پہنچایا گیا ۔یوںتو بنے واڑی اور اس سے آگے کے علاقوں میں کسان نالے کا گندہ پانی چوری کرکے سبزیاں اگاتے ہیں اور شہر سے قریب ہونے کے سبب آسانی سے یہ سبزی بازار میں فروخت ہوجاتی ہے۔
چونکہ اب ڈرینج پائپ لائن بچھادی گئی اور پانی ایس ٹی پی پلانٹ تک پہنچایاگیا تو بنے واڑی کے علاوہ جھالٹہ چکل تھانہ علاقوں میں بھی گندے پانی سے سبزی اگانے والے کسانوں کے لئے پریشانیوں کا سامنا ہے۔ ان کسانوں نے پائپ لائن پھوڑ کر یا مین ہول میں پائپ ڈال کر پانی چوری شروع کردی ہے۔ اس کی شکایتیں موصول ہونے پر عدالت میں ایک پٹشن دائر کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ گندے اور زہریلے پانی سے سبزیاں اگاکر شہر میں فروخت کی جارہی ہے جس کے باعث لوگوں کی صحت کو خطرہ ہے معاملے پر سنوائی کے بعد عدالت نے میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ ڈرینج کے پانی چوری کے معاملہ میں سخت قدم اٹھائیں اور پانی چور کسانوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ اس کاروائی سے قبل میونسپل کارپوریشن انتطامیہ نے اخبارات میں اشتہارات دے کر پانی چور کسانوں کو مطلع کیا ہے باوجود اس کے ڈرینج پائپ لائن اور مین ہول سے گندے اور زہریلے پانی کی چوری زرعی مقصد کے لئے جارہی ہے۔
اس طرح کی شکایت موصول ہونے پر وارڈ انجینئر ایس این جادھو عدالتی حکم کے مطابق کاروائی کرنے کے لئے اپنے عملے کے ساتھ چکل تھانہ علاقہ میں پہنچے یہاں انہوں نے پانی چور کسانوں کی مین ہول پر لگائی گئی الیکٹرکٹ موٹریں اور دیگر اشیاءضبط کرنی شروع تو کسانوں نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے میونسپل آفیسر اور ملازمین پر پتھراﺅ شروع کردیا۔اسی طرح جے سی بی شیشے توڑ دئے گئے جس میں ڈرائیور گنیش دراڑے زخمی ہوئے ہیں ساتھ ہی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے مقر کردہ کیمرہ مین سونونے اس غنڈہ گردی کی عکاسی کرنے پر کسانوں نے انہیں بھی نہیں بخشا اور ان کے کیمرے کی بیگ چھین لی جس سے ان کے کیمرے کو کچھ نقصان پہنچا ہے میونسپل آفیسر کے مطابق جب وہ کاروائی کرنے پہنچے تھے چکل تھانہ علاقہ کی چودھری کالونی میں انہیں ڈرینج مین ہول پائپ لائن پر الیکٹرک موٹر دکھائی دی اس سے کھیت کے لئے پانی لیا جارہا تھا جب کاروائی شروع کی گئی تو تقریباً ۰۵۱ کسان وہاں جمع ہوگئے اور ان پر حملہ کیا۔انہو ںنے بتایا کہ اس معاملہ میں چکل تھانہ ایم آئی ڈی سی میں شکایت درج کردی گئی ہے پولس کے مطابق معاملہ کی تحقیقات اور خاطی کسانوں کی شناخت کی جارہی ہے۔