اورنگ آباد:بڑے پیمانے پر ممنوعہ پلاسٹک کیری بیگس کے پارسل ضبط‘خاطی ٹرانسپورٹرس کے خلاف کیس درج

اورنگ آباد:(جمیل شیخ): میونسپل کارپوریشن کے صفائی عملے نے زون نمبر ۹ کی حدود میں کاروائی کرتے ہوئے مختلف خانگی ٹرانسپورٹ کمپنیو ںکے دفاتر پر چھاپے مارے اور بڑے پیمانے پر ممنوعہ پلاسٹک کیری بیگس کے پارسل ضبط کئے۔ واضح رہے کہ آلودگی پر قابو پانے کے لئے ریاستی حکومت نے پلاسٹک کیری بیگس اور پلاسٹک سے بنی اشیاءکے پروڈکشن اس کی خرید وفروخت اور اس کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے گزشتہ سال پلاسٹ بندی قانون بنایا

جولائی ۸۱۰۲ سے پوری ریاست میں اس قانون کا نفاذ عمل میں آیا۔ اس کالونی کے مطابق اس قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو تین سال قید اور ۰۵ ہزار روپئے جرمانہ کی گنجائش ہے۔ مگر اس قانون کے نافذ ہونے کے بعد شہر میں پلاسٹک کیری بیگس کا استعمال زوروشور سے جاری تھا اور آج بھی شہر سے نکلنے والے یومیہ ۰۵۴ میٹرک ٹن کچرے میں ۰۶ تا ۰۷ فیصد کچرا پلاسٹک کیری بیگس کا ہوتا ہے جو ڈسٹرائے نہیں ہوتا۔ اور پلاسٹک کی یہ پنیاں نالوں میں جمع ہوجاتی ہیں جس کی وجہ سے یہاں پانی کی نکاسی کا راستہ بند ہوجاتا ہے اور برسات کے موسم میں نالو ںکے اطراف کی بستیوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوجاتی ہیں۔ کچرے میں شامل پلاسٹک کیری بیگس کے سبب کچرے کے ذریعے بائی پروڈکشن بنانے میں دشواریاں پیش آتی ہے۔

لہذا ممنوعہ پلاسٹک کیری بیگس کا استعمال کرنے والوں پر شکنجہ کسنے کے لئے میونسپل انتظامیہ نے خصوصی مہم شروع کررکھی ہے جس کے تحت اب تک ٹھیلے والے اور چھوٹا موٹا کاروبار کرنیوالوں کے خلاف ہی کاروائی کی جاتی رہی جس کی وجہ سے شہریان میں شدید بے چینی پائی جارہی تھی اور ان کا کہناتھا کہ اگر کاروائی کرنا ہی ہے تو پلاسٹک کیری بیگس بنانے والے کارخانوں کے خلاف کاروائی کی جائے پلاسٹک کیری بیگس فراہم کرنے والے ڈیلرس اور ٹرانسپورٹرس پر شکنجہ کسا جائے جس کے بعد میونسپل انتظامیہ نے اپنی کاروائی کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے آج زون نمبر ۹ کی حدود میں واقع ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے دفاتر اور گوڈانوں پر چھاپے مارے اور بڑی مقدار میں شہر میں دوکانوں پر سپلائی کیا جانیوالا پلاسٹک کیری بیگس کا ذخیرہ ضبط کیا۔ یہ کاروائی ڈپٹی میونسپل کمشنر روندر نکم اور گھن کچرا پروجیکٹ چیف نند کشور بھومبے کی رہنمائی میں سینیٹری انسپکٹر وشال کھرات سچن بھالے راﺅ سچن مساڑ دانش صدیقی اور ریٹائرڈ فوجیو ںکے دستے اور زون نمبر ۹ کے صفائی ملازمین نے انجام دی۔

گھن کچرا پروجیکٹ چیف نے خاطی ٹرانسپورٹرس کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کی ہدایت متعلقہ افسران کو دی۔ انھوں نے شہریان سے اپیل کی کہ وہ ممنوعہ پلاسٹ کیری بیگس ہرگز استعمال نہ کریں۔ بصورت دیگر ان کے خلاف بھی فوجداری مقدمات داخل کئے جاسکتے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading