سچکھنڈ سوپر فاسٹ ایکسپریس کو سیلو ریلوے اسٹیشن پر روکنے کا فیصلہ

اورنگ آباد:(جمیل شیخ):پربھنی ڈسٹرکٹ بالخصوص سیلو تعلقہ کے ساکنان کے لئے خوشخبری ہے کہ اب ناندیڑ امرتسر سچکھنڈ ایکسپریس سیلو پر اسٹاپ لے گی۔ یہ اعلان ریلوے بورڈ کی جانب سے کیاگیا ہے۔

سوال یہ اٹھ رہا ہے کہ اگر سوپر فاسٹ ٹرین کو سیلو پر روکا جاسکتا ہے تو پھر لاسور اور روٹے گاﺅں پر کیوں نہیں؟تفصیلات کے مطابق ناندیڑ امرتسر ناندیڑ سچکھنڈ ایکسپریس کو پربھنی ضلع میں سیلو ریلوے اسٹیشن پر اسٹاپ دئے جانے کا مطالبہ عرصہ سے کیا جارہا تھا۔جس پر ریلوے بورڈ نے غور کرنے کے بعد آج سے سیلو ریلوے اسٹیشن پر ناندیڑ امرتسر ناندیڑ سچکھنڈ ایکسپریس کو روکنے کا اعلان کیا اطلاع کے مطابق فیصلہ مشروط ہے اور تجربہ کے طور پر صرف ۶ ماہ کے لئے کیاگیا ہے۔ لیکن ریلوے بورڈ کے اس اعلان کے بعد اورنگ آباد ضلع میں لوگوں میں ناراضگی دکھائی دے رہی ہے۔ اسی طرح جالنہ ضلع میں پرتور کے لوگ بھی ریلوے بورڈ کے فیصلے سے خوش نہیں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر تجربہ کے طور پر ۶ ماہ کے لئے سچکھنڈ سوپر ایکسپریس گاڑی کو اسٹاپ دینے کا فیصلہ ریلوے بورڈ کرسکتا ہے اور یہ فیصلہ لوگوں کے مطالبہ پر کیا جاتا ہے تو پھر اورنگ آباد ضلع میں لاسور روٹے گاﺅں اور جالنہ ضلع میں پرتور ریلوے اسٹیشن پر بھی اس سوپر فاسٹ ایکسپریس کے علاوہ نرساپور ایکسپریس کو روکنے کا مطالبہ پچھلے کئی ماہ سے کیاجارہا ہے لیکن ریلوے انتظامیہ نے لاسور پرتور روٹے گاﺅں کے عوام کے جائز مطالبے کو یکسر نظر انداز کیا ہے یہ بات ریلوے بورڈ کے مذکورہ فیصلے سے واضح ہوجاتی ہے۔

ساتھ ہی اورنگ آباد کے مسافرین کا کہنا ہے کہ تپون ایکسپریس کو مکند واڑی روٹے گاﺅں لاسور اسٹیشن پر روکنے کا مطالبہ بھی ریلوے سنگھٹنا کی جانب سے کیاجارہا ہے لیکن اس جانب بھی ریلوے انتظامیہ نے توجہ نہیں دی جس کے باعث مذکورہ بالا مقامات کے شہریان میں شدید ناراضگی پائی جارہی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading