اورنگ آباد: 14مارچ( ورق تازہ نیوز)مجلس اتحاد المسلمین کے اورنگ آباد حلقہ اسمبلی کے ایم ایل اے جناب امتیاز جلیل صاحب کے تعلق سے آج سوشل میڈیا پر اس طرح کی خبریں چل رہی ہیںکہ وہ مجلس کو خداحافظ کہہ کر دوسری سیاسی جماعت میں شامل ہورہے ہیں۔بعد ازیں امتیاز جلیل نے بھی اپنے فیس بک پیج پر وضاحت کی کہ وہ پارٹی میں ہی ہیں اور اسد الدین اویسی کے ہر فیصلہ کےساتھ ہیں.

اس تعلق سے ”ورق تازہ “ کے نمائندے نے آج شام اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن میں مجلس کے اپوزشن لیڈر جناب ضمیراحمدقادری سے موبائل پرربط قائم کرتے ہوئے اُن سے اس خبر کے بارے میں دریافت کیاتو انھوں نے واضح الفاظ میں کہہ دیا کہ یہ محض افواہ ہے ۔جلیل صاحب مجلس میں ہی اور لوک سبھا انتخابات لڑنے کی تیاری میں مصروف ہے ۔اگر نقیب ملّت الحاج بیرسٹراسدالدین اویسی ہدایت دیتے ہیں تو امتیاز جلیل صاحب مجلس اور ونچت اگھاڑی کے امیدوار ہوں گے ۔ اسلئے انھوں نے محبان مجلس سے بے بنیاد خبروں پر دھیان نہ دینے کی درخواست کی ہے ۔