ممبئی: سی ایس ٹی ریلوے اسٹیشن پرحادثہ‘3افرادہلاک‘34زخمی

ممبئی:14مارچ ( ایجنسیز)ممبئی کے سی ایس ٹی ریلوے اسٹیشن کا فٹ اوور برج جمعرات کی شام منہدم ہو گیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں 3 لوگوں کی موت ہو گئی ہے وہیں تقریبا 34 لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔

 

یہ حادثہ سی ایس ٹی ریلوے اسٹیشن کے باہر ہوا ہے۔ راحت اور بچاو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ تمام زخمیوں کو جارج اسپتال میں داخل کرایا جا رہا ہے۔ایسا بتایا جا رہا ہے کہ یہ پل ریلوے اسٹیشن کے باہر بنا ہوا ہے۔ حادثہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور ریلوے کے افسران بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading