ناندیڑ: الطاف احمد ثانی کا”مجلس اتحادالمسلمین “ کو خداحافظ!

ناندیڑ:14مارچ(ورق تازہ نیوز) مدیر اعلیٰ روز نامہ ”ناندیڑ عالمی تحریک“ جناب الطاف احمد ثانی نے آج14مارچ 2019ءکو شام ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ مجلس اتحادالمسلمین سے علیحدگی اختیار کررہے ہیں۔انھوں نے اپنے پریس نوٹ میں کہا کہ شہر و ضلع کی سیاسی صورتحال دیکھتے ہوئے مجلس اتحادالمسلمین میں شمولیت اختیار کی تھی

 

 جہاں مجلس کے قائدین ، عہدیداران وکارکنان کی جانب سے خاطر خواہ تعاون ملا ۔ چونکہ مجلس کو میسر موجودہ مقامی لیڈران اس بات کے اہل ہیں کہ وہ مجلس کو سیاسی طور پر مضبوط و مستحکم کرسکتے ہیں اور وہ اس بات کے بھی اہل ہیں کہ مجلس ان کی رہنمائی میں ترقی کرسکتی ہے۔ چونکہ صحافتی مصروفیات کے علاوہ خانگی وجوہات کی بنیادوں پر بھی یہ فیصلہ لیا گیا کہ فی الوقت مجلس اتحادالمسلمین سے علیحدگی اختیار کرلینی چاہئے ۔ کانگریس سے منقطع ہونے کے بعد گزشتہ کئی برسوں سے بغیر کسی سیاسی پلیٹ فارم سے سماجی کاموں میں وقت لگتا آرہاہے ، پھر وہ مسلم متحدہ محاذہو یا پھر جمعیة علماءہو اس کے علاوہ دیگر تنظیموں سے وابستگی بھی رہی ہے اور یہی مصروفیات بڑی حد تک اس بات کی اجازت نہیں دے رہی ہیں کہ مزید ایم آئی ایم کے لئے وقت نکالا جاسکے، اس لئے مجلس اتحادالمسلمین سے علیحدگی کا فیصلہ لیا گیاہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading