اس ایکٹریس نے سنی لیونی سے کیا پرینکا گاندھی کا موازنہ: ٹوئٹر پر لوگوں نے کیا ٹرول

اجین: پرینکا گاندھی کے سیاست میں قدم رکھتے ہی سیاسی ہستیوں کے ساتھ ساتھ بالی وڈ سے بھی تبصرے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ اداکارہ پائل روہتگی نے ٹویٹر پر گاندھی پریوار کا مذاق اڑاتے ہوئے پرینکا گاندھی کا موازنہ سابق پورن سٹار اور بالی وڈ اداکارہ سنی لیونی سے کر دیا۔ جسے لے کر اب بوال ہو رہا ہے ۔ کانگرس لیڈروں نے ان کے خلاف کارروائی کی مانگ کی ہے ۔

پائل روہتگی پرینکا گاندھی کے خلاف کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ وزیر اعظم بننے کیلئے اندرا گاندھی نے لال بہادر شاستری کا قتل کرایا ، اندرا گاندھی نے اپنے بیٹے سنجے گاندھی کا قتل کرایا ،وہ ایک تانا شاہ تھیں ۔ کیا ہم ایک دوسرا قاتل ، تانا شاہ یا فاسسٹ چاہتے ہیں ۔ خون اور ملی جلی شکل ایک جیسی ہو سکتی ہے ۔ اس کے علاوہ روہتگی نے کچھ ایسی باتیں کہی ہیں جنہیں ہم بیان نہیں کر سکتے ۔

حالانکہ پرینکا گاندھی کا سنی لیونی سے موازنے والا ٹویٹ انہوں نے بعد میں ڈیلیٹ کردیا تھا ۔
پائل روہتگی کی ایسی پوسٹ کے بعد یوزرس ان پر جم کر برس پڑے اور ان کی تنقید ہونے لگی ۔ یوزرس کا کہنا ہے کہ وہ لائم لائٹ میں آنے کیلئے ایسا کررہی ہیں ۔
#PriyankaGandhi #PayalRohatgi #SunnyLeone

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading