(مزاحیہ) نیوٹن کے وہ قوانین جو وہ کسی وجہ سے لکھنا بھول گیا تھا

1۔ منتظر قطاروں کا قانون:
اگر کسی جگہ ایک سے زیادہ منتظر قطاریں ہونے کی صورت میں آپ ایک قطار چھوڑ کر دوسری میں جا کر کھڑے ہوں تو پہلے والی قطار تیزی سے چلنا شروع ہو جاتی ہے۔
2۔ مکینکی قانون:
کوئی مشین مرمت کرتے ہوئے جب آپ کے ہاتھ تیل یا گریس سے بھر جائیں، تو آپ کی ناک پر فوراً کھجلی ہونا شروع ہو جاتی ہے۔
3۔ ٹیلیفون کا قانون:
جب کبھی بھی رانگ نمبر ڈائل ہو جائے تو کبھی بھی مصروف نہیں ملتا ! آزمائش شرط ہے۔
4۔ ورکشاپ کا قانون:
اگر آپ نے ایک سے زیادہ چیزیں ہاتھ میں اٹھا رکھی ہیں تو ہمیشہ قیمتی اور نازک چیز زمین پر پہلے گرے گی۔
5۔ دفتری قانون:
اگر آپ دفتر دیر سے پہنچنے پر اپنے باس کو "ٹائر پنکچر” ہو جانے کا بہانہ بنا کر مطمئن کر دیں تو اگلے دو تین دن کے اندر لازمی ٹائر پنکچر ہو جاتا ہے۔.
6۔ خفیہ ملاقاتی قانون:
جب آپ کسی سے خفیہ ملاقات میں ہوں تو کہیں نہ کہیں، کوئی نہ کوئی جاننے والا ضرور آپ کو دیکھ لیتا ہے۔
7۔ دودھ ابالنے کا قانون:
دودھ ابالتے وقت آپ چاہے جتنی دیر مرضی کھڑے رہیں دودھ نہیں ابلے گا جیسے ہی ایک آدھ منٹ کے لیئے ادھر ادھر ہوئے دودھ ابل کر باہر آ جائے گا اور چولہے کا ستیاناس ہو جائے گا۔
محمّد شعیب ‘عارضی میڈیا ‘بٹلہ ہاو¿س, جامعہ نگر, نئی دلّی 110025

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading