یومِ جمہوریہ کے مناسبت سے مدرسہ معروف العلوم میں پرچم کشائی

پوسد(سیّد فیضان الدین) پوسد شہر کا مشہور و معروف دینی ادارہ مدرسہ معارف العلوم کے زیرِ اہتمام آج 26 جنوری یعنی یومِ جمہوریہ کی مناسبت سے پرچم کشائی کا پروگرام عمل میں آیا۔ جس میں مدرسے کے طلباء ، اساتذہ ساتھ ساتھ دیگر اہلیان اور شہر کے دانشورانِ قوم و ملت نے اس پروگرام میں بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام میں بطورِ مہمان ائے وسنت نگر پولیس اسٹیشن کے تھانیدار شیلکے صاحب کے ہاتھوں پرچم کشائی کی گئی۔
پروگرام کا آغاز مفتی ظفر خان قاسمی نے تلاوتِ قرآن پاک سے کیا۔ اور نعت شریف مدرسے کے طالبِ علم اب ابوذرنے پڑھی۔ اس کے بعد مدرسے کے بانی و مہتمم مولانا سیّد یونس صاحب بُخاری اشاعتی نے یومِ جمہوریہ کی مناسبت سے اپنے پرجوش انداز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک امن و شانتی کا ایک گہوارہ ہے یہاں سارے دھرم سارے مذاھب کے لوگ بڑے ہے محبت اور خلوص کے ساتھ رہتے ہیں، اور رسول کی ایک حدیث کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وطن سے محبت کرنا ایمان کا حصہ ہے۔اسی لیے ن صرف ایک مسلمان روزآنہ اپنے ملک سے محبت کا اظہار کرتا ہے بلکہ دن میں پانچ نمازوں میں سجدہ کرکے اسکا ثبوت بھی دیتا ہے۔ اس موقع پر وسنت نگار کے تھانے دار شیلکے صاحب نے طلبہ کو مٹھائی تقسیم کی اور انہیں یومِ جمہوریہ کی مبارک باد پیش کی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading