ناندیڑضلع میں میونسپل کونسل اور نگر پنچایت انتخابات کے لیے پولنگ جاری — خواتین ووٹرز میں جوش و خروش
ناندیڑ (ورق تازہ نیوز)ناندیڑ ضلع کی مختلف میونسپل کونسلوں اور نگر پنچایتوں کے عام انتخابات کے لیے آج صبح سے ہی پولنگ جاری ہے۔ ووٹرز اپنے نمائندوں کے انتخاب کے لیے گھر سے باہر نکل کر پولنگ مراکز کا رخ کر رہے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور پولنگ پرامن ماحول میں جاری ہے۔

اس مرتبہ لاڈلی بہنیں کثیر تعداد میں ووٹ کرتی نظر آرہی ہیں۔ ضلع میں دوپہر ڈیڑھ بجے تک۔ہوئی ووٹنگ کی تفصیلات اس طرح ہی۔

پولنگ کا وقت اور بندوبست
پولنگ صبح 7:30 بجے شروع ہوئی جو شام 5:30 بجے تک بلاوقفہ جاری رہے گی۔ ضلع انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق تمام مراکز پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس فورس، اسٹیٹ ریزرو پولیس اور لوکل ایڈمنسٹریشن کے اہلکار تعینات ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کو روکا جاسکے۔
ووٹرز سے اپیل
ضلعی کلکٹر اور الیکشن افسر کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے جمہوری حق کا استعمال ضرور کریں۔ بزرگ، خواتین اور نوجوان بڑی تعداد میں رائے دہی میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ معذور ووٹرز کے لیے خصوصی سہولیات بھی مہیا کرائی گئی ہیں۔
اہم بلدیاتی ادارے شامل
ضلع میں بلیولی، دیگلور، دھرم آباد، حدگاوں، حمایت نگر،ققکندھار، کنڈلواڑی، مُدکھید، مُکھیڑ، اُمری، بھوکر، کنوٹ، لوہا سمیت دیگر میونسپل کونسلوں اور نگر پنچایتوں میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔
نتائج میں تاخیر
جبکہ ووٹنگ کا مرحلہ معمول کے مطابق جاری ہے، لیکن عدالت عالیہ کے تازہ احکامات کے مطابق میونسپل اور نگر پنچایتوں کے نتائج اب 21 دسمبر کو ہی اعلان کیے جائیں گے۔ اس دوران ضابطہ اخلاق برقرار رہے گا۔