انڈیگو کی خدمات کا تعطل، ذمہ داری طے کر کے کارروائی کریں: ورشا گائیکواڑ

ہزاروں مسافروں کو ہونے والی ناقابلِ برداشت پریشانی شہری ہوابازی وزارت کی ناکامی

ممبئی: ممبئی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں ہزاروں انڈیگو مسافروں کو گزشتہ تین روز سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اپنے ہی ہوائی اڈے پر بزرگ مسافر، خواتین اور کم عمر بچے گھنٹوں قطاروں میں کھڑے رہے، انہیں کسی قسم کی معلومات، رہنمائی، پینے کا پانی یا کھانا تک دستیاب نہیں تھا۔ انڈیگو کی فضائی خدمات کی اس تباہ کن صورتِ حال کو شہری ہوابازی وزارت کی ناکامی قرار دیتے ہوئے ممبئی کانگریس کی صدر اور رکنِ پارلیمنٹ ورشا گائیکواڑ نے مطالبہ کیا ہے کہ اس پوری واقعے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کی جائے اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

ورشا گائیکواڑ نے ممبئی ہوائی اڈے کا دورہ کر کے متاثرہ مسافروں سے گفتگو کی اور اس موقع پر حکومت پر سخت تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں فضائی آپریشن بری طرح درہم برہم ہونے کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی اور نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ فضائی کمپنی کی جانب سے نہ کوئی پیشگی اطلاع دی گئی اور نہ ہی کوئی بروقت رہنمائی فراہم کی گئی۔ اس بدانتظامی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بعض ایئرلائنز نے پانچ ہزار روپے کے ٹکٹ کے بدلے پچاس سے ساٹھ ہزار روپے تک وصول کر کے مسافروں کو لوٹا۔ ہوائی اڈے پر پھنسے ہوئے مسافروں کو بے شمار مسائل کا سامنا کرنا پڑا، مگر حکومت کی جانب سے کسی طرح کا نوٹس نہیں لیا گیا، جو بے حد سنگین معاملہ ہے۔

ورشا گائیکواڑ نے سوال کیا کہ جن مسافروں کو ناقابلِ برداشت اذیت ہوئی، ان کا نقصان انڈیگو اور حکومتِ ہند کس طرح پورا کرے گی؟ انہوں نے کہا کہ یہ فضائی خدمت مکمل طور پر کیوں بیٹھ گئی، اس کی ذمہ داری فوری طور پر طے کی جائے اور آپریشنل ناکامیوں کی جامع تحقیقات کر کے اصلاحی اقدامات کیے جائیں تاکہ آئندہ کوئی بھی فضائی کمپنی شہریوں کو یرغمال نہ بنا سکے۔ ورشا ایکناتھ گائیکواڑ نے واضح کیا کہ شہریوں کی تکالیف پر مجرمانہ خاموشی اختیار کرنے والی حکومت کو جواب دہ بنایا جانا ضروری ہے۔

MRCC Urdu News 5 Dec. 25.docx

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading